کہا عوام نے آمریت اور تکبر اور نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیا
لازوال ڈیسک
جموں// شیوسینا (یو بی ٹی) جموںکشمیر یونٹ نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور مہاراشٹر میں زبردست جیت کا جشن منایا، خاص طور پر ممبئی کی چار سیٹوں پر اور پوری ریاست میں پارٹی کی بہتر کارکردگی اور شیو سینا اور ادھو بالا صاحب ٹھاکرے زندہ باد کے نعرے لگائے۔پارٹی کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی کی قیادت میں جمع ہوئے شیوسینکوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ ساہنی نے کہا کہ لوک سبھا 2024 اپنے وجود کو ثابت کرنے کا انتخاب تھا۔ہمیں مٹانے کی کوششوں کے تحت ہم دو دھڑوں میں بٹ گئے، ہمارا نام، انتخابی نشان تک چھین لیا گیا۔
وہیں پارٹی کے سربراہ ادھو صاحب ٹھاکرے نے وندنیا بالا صاحب ٹھاکرے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پوری بے خوفی اور محنت کے ساتھ الیکشن لڑا، عوام کا اعتماد حاصل کیا اور بہتر نتائج دینے میں کامیاب ہوئے۔ساہنی نے کہا کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کا اتحاد وزیر اعظم نریندر مودی کی دو درجن ریلیوں اور روڈ شو سے زیادہ مضبوط ثابت ہوا۔عوام نے آمریت اور تکبر اور نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔اس موقع پر جنرل سکریٹری وکاس بخشی، صدر کامگار ونگ راج سنگھ، نائب صدر ششی پال، سکریٹری راکیش ہانڈا، منگو رام، شام لال، روہت کمار، منیش کمار، ہرجیت سنگھ، اشوک کمار اور کئی دیگر موجود تھے۔