ریاسی میںتھرو کے ہا ڑی والا میں آگ کی واردات،ایک مکان خاکستر

0
0

نیشنل کانفرنس لیڈر شوکت پرواز نے کیا اظہار تشویش ، درماڑی میں فائر سروس اسٹیشن کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ضلع ریاسی میںتھرو کے ہا ڑی والا میں اچانک اگ لگنے سے ایک گھر جل کر خاکستر ہوگیا ۔اس سلسلے میں نیشنل کانفرنس اسمبلی پریزیڈنٹ گلاب گڑھ شوکت پرواز نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبے کی امداد کی اپیل کی ۔واضح رہے تحصیل تھرو کے علاقہ ہاڑی والا میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے محمد اشرف ولد غلام محمد کا گھر جل کر راکھ ہوگیا ۔اس ضمن میں شوکت پرواز نے کہاکہ درماڑی میں فائرسروس اسٹیشن کا ہونا ضروری ہے کیونکہ کہ بالائی علاقوں میں جب بھی کوئی واردات پیش آتی ہے تو ایسے حالات میں فائر سروس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ شوکت پرواز نے کہا کہ گھر میں مالی اور جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن گھر کے اندر موجود ساز و سامن جل کر راکھ ہوگیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا