سری نگر، //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نہامہ علاقے میں پیر کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
کشمیر زون پولیس نے پیر کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘پلوامہ کے نہامہ علاقے میں انکائونٹر شروع ہوا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے نہامہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوئوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔