فوج کی جانب سے دھرماڑی، ریاسی میں کمپیوٹر ٹریننگ کا انعقاد
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍دور دراز دیہات کے نوجوانوں کی مہارت کو بڑھانے کی مسلسل کوششوں میں، ہندوستانی فوج نے 18 مئی 2024 سے 01 جون 2024 تک ضلع ریاسی کے دھرماڑی میں کمپیوٹر ٹریننگ شروع کی ہے۔ کمپیوٹر ٹریننگ کا مقصد پرجوش نوجوانوں کو کمپیوٹر کی بنیادی مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ یہ معاشی آزادی حاصل کر سکے۔
نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں مرکزی دھارے کے ساتھ جوڑنے کے لیے ہندوستانی فوج کا یہ ایک چینلائزڈ قدم ہے تاکہ وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ اس پروجیکٹ سے دھرماڑی اور اس کے آس پاس رہنے والے تقریباً 21 پرجوش نوجوانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔وہیں نوجوانوں کی طرف سے دکھایا گیا ردعمل زبردست تھا ۔
انہوں نے کمپیوٹر کے علم کو ایک نئی مہارت کے طور پر حاصل کرنے میں گہری دلچسپی لی۔ دریں اثناء پراعتماد شرکاء میں سے ایک نے کہا کہ ‘کمپیوٹر کی تربیت ان کے لیے کمپیوٹر کا بنیادی علم حاصل کرنے کے لیے ایک بڑا اعزاز ثابت ہوئی ہے’۔ اس تربیت کی کامیاب تکمیل کے بعد ہندوستانی فوج شرکاء کو اپنا منصوبہ شروع کرنے کے لیے رہنمائی اور حوصلہ افزائی فراہم کرے گی۔