ادبی مرکز کمراز کے ماہانہ مجلسِ عاملہ کا اجلاس منعقد

0
80

7اور8 ستمبر 2024ئ؁ کو ۲ روزہ سالانہ کشمیری کانفرنس کرنے کا اعادہ
لازوال ڈیسک
ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کا ماہانہ اجلاس مرکز کے صدر دفتر واقع کانسپورہ بارہمولہ میں صدرِ مرکز محمد امین بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کاآغاز تلاوتِ کلام پاک اور دورد ِپاک سے ہوا جسکی سعادت جاوید اقبال ماوری کو حاصل ہوئی۔ سیکریٹری ادبی مرکز کمراز کی عدمِ موجودگی کی وجہ سے جاوید اقبال ماوری نے ہی سیکریٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا، جس میں ’’یومِ اسلاف،دو روزہ سالانہ کشمیری کانفرنس، جنرل کونسل کا اجلاس جیسے مدعے سامنے رکھے گئے۔ اس دوران صدر مرکز محمدامین بٹ نے مرکز سے وابستہ اسلافوں پر تفصیلی بات کرتے ہوے کہا کہ ان شاء اللہ 14جون 2024ء کو مرکز کے صدر دفترمیں شایان شان طریقے سے یوم اسلاف منایا جاے گا جبکہ دو روزہ سالانہ کشمیری کانفرنس کے حوالے سے صدر نے کہا کہ 7اور8ستمبر 2024ء سالانہ کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس کے لئے جگہ کا تعین بعد میں مشتہر کیا جاے گا۔
جنرل کونسل اجلاس کے بارے میں فیصلہ طے ہوا کہ مزید کئی یونٹوں کی رجسٹریشن کے بعد ہی جنرل کونسل کا اجلاس اسی سال ماہ دسمبر میں طلب کیا جاے گا۔اجلاس میں مرکز کے سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی کی تجویز سے بھی اتفاق کیا گیا کہ مرکز کے آئین کا ترجمہ کشمیری ،ہندی اورانگریزی زبانوں میں کیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں کئی نئے ممبران کے علاوہ مختلف یونٹوں کے ایگزیکیٹو ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیکریٹری فائنانس نے پچھلے تین سال کی آمدن و خرچ 31مارچ 2024تک کا تفصیلی گوشوارہ بھی پیش کیا۔ اس پر مجلس میں موجود سبھی شرکاء نے سرکاری امداد کے بغیر بھی احسن طریقے سے پچھلے تین سالوں کے دوران تواریخی تقریبات منعقد کرنے پر موجودہ قیادت کی سراہانا کی ۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹرمرکز کے سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی کی والدہ ،محمد امین بٹ کے والدین اورحال ہی میں فاروق شاہین کے قریبی رشتہ دار اور فریدہ شوق کے والد بزرگوار مرحوم حاجی غلام احمد کمہار کے ساتھ ساتھ مرکز کے تمام اسلاف،حاضرین مجلس کے فوت شدہ عزیزو اقارب اور تمام مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی جس کی سعادت نادم بخاری کو حاصل ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا