جے رام کے بیان پر الیکشن کمیشن سنجیدہ، نوٹس بھیج کر جواب طلب

0
85

نئی دہلی، // کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے گنتی سے پہلے 150 ضلعی افسران کو فون کرنے سے متعلق دعوی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہیں نوٹس بھیجا ہے اور اتوار شام تک اس معاملے میں الزامات کی بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت دینے کو کہا ہے۔
نوٹس میں کمیشن نے مسٹر رمیش سے ہفتہ کو سوشل میڈیا ایکس پر ان کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ اس پوسٹ میں مسٹر رمیش نے دعوی کیاکہ "سبکدوش ہونے والے وزیر داخلہ نے ڈی ایم کو فون کیا ہے۔ اب تک 150 سے بات ہو چکی ہے۔
کمیشن نے مسٹر رمیش کو سخت نوٹس بھیجا اور کہاکہ "آپ ہمیں اپنے نکات کے ثبوت کے ساتھ جواب بھیجیں، کیونکہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو جاتا ہے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے پوری انتظامیہ ملک کمیشن کے ماتحت ہے۔ کمیشن کو آپ کو بتانا ہو گا کہ آپ کی معلومات اور اس عوامی پوسٹ کی بنیاد کیا ہے۔
مسٹر رمیش نے ہفتہ کو کہاکہ ’’سبکدوش ہونے والے وزیر داخلہ آج صبح سے ہی ضلع کلکٹروں سے فون پر بات کر رہے ہیں۔ اب تک 150 افسران سے بات چیت ہو چکی ہے۔ افسران کو کھلے عام دھمکیاں دینے کی یہ کوشش انتہائی شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔ یاد رکھیں جمہوریت مینڈیٹ پر کام کرتی ہے دھمکیوں پر نہیں۔ 4 جون کے مینڈیٹ کے مطابق مسٹر نریندر مودی، مسٹر امت شاہ اور بی جے پی اقتدار سے باہر ہو جائیں گے اور انڈیا گروپ جیت جائے گا۔ افسران کسی قسم کے دباؤ میں نہ آئیں اور آئین کا تحفظ کریں۔ وہ نگرانی میں ہیں۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا