مہاراشٹر کی اپوزیشن پارٹیوں نے ایگزٹ پولز کو حقیقت سے دور قرار دے کر مسترد کیا

0
0

ممبئی، // لوک سبھا انتخابات کے بعد جاری ایگزٹ پولز نے ہفتہ کے روز پیش گوئی کی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل تیسری مدت کے لئے اقتدار برقرار رکھیں گے، بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے لوک سبھا انتخابات میں بڑی اکثریت حاصل کرنے کی امید ہے۔ تاہم مہاراشٹر کی تمام اپوزیشن پارٹیوں نے ایگزٹ پولز کو یکطرفہ ، حقیقت سے دور اور برسراقتدار پارٹی کو خوش کرنے کی ایک گھناونی سازش قرار دیتے ہوئے کلی طور پر مستر کردیا ہے۔اپوزیشن پارٹیوں کا دعوی ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی مہاراشٹر میں کُل 48 میں سے 35 سے زیادہ سیٹیں جیت لے گی۔
مہاراشٹر میں حسبِ اختلاف کے قائد وجے نام دیو راؤ وڈیٹیوار نے تمام ایگزٹ پولز کو کسی پوشیدہ مقصد کے حصول کے لیے اٹھایا گیا قدم قراردیا اور کہا کہ یہ ایگزٹ پولز اپنے اقاوں کو خوش کرنے کی ایک مزموم کوشش ہے۔
شیوسینا(ادھو بالا ٹھاکرے) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کے روز ایگزٹ پول کو "کارپوریٹ گیم اور دھوکہ دہی” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میڈیا کمپنیوں پر دباؤ ہے ۔
ممبئی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن انڈیا بلاک 543 رکنی لوک سبھا میں 295 سے 310 سیٹیں جیت کر حکومت بنائے گا۔ راؤت نے یہ بھی کہا کہ انہیں ایگزٹ پولز کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ میدان میں کام کرتے ہیں اور "انڈر کرنٹ” کو جانتے ہیں۔
راوت نے دعوی کیا، "ان میڈیا کمپنیوں پر بہت دباؤ ہے۔ ایگزٹ پول کی مشق ایک کارپوریٹ گیم اور دھوکہ دہی ہے۔” انھوں نے سوال کیا کہ "کیا یہ کمپنیاں مفت میں ایگزٹ پول کراتی ہیں؟” شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن انڈیا اتحاد 295 سے 310 سیٹیں جیت لے گا۔
راوت نے کہا کہ مہاراشٹرا میں، مہا وکاس اگھاڑی، جس میں ادھو ٹھاکرے کی سربراہی والی شیو سینا(یو بی ٹی)، کانگریس اور شرد پوار کی قیادت والی این سی پی(ایس پی )شامل ہے، کل 48 میں سے 35 سے زیادہ سیٹیں جیت لے گی۔
انہوں نے کہا "شیو سینا 2019 میں اپنی 18 سیٹوں کی تعداد کو برقرار رکھے گی اور کانگریس اور این سی پی بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ این سی پی(ایس پی) لوک سبھا ممبر سپریہ سولے بارامتی میں 1.5 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیتیں گی اور کانگریس اپنی بہترین کارکردگی پیش کرے گی۔ ”
راوت نے دعویٰ کیا کہ اتر پردیش، بہار، ہریانہ، کرناٹک مہاراشٹر کے ساتھ ملک میں تبدیلی لائیں گے۔ "ہمیں ایگزٹ پولز کی ضرورت نہیں ہے، ہم میدان میں کام کر رہے ہیں۔ ہم انڈر کرنٹ کو سمجھتے ہیں،” انہوں نے کہا کہ، "انڈیا بلاک یوپی میں80 میں سے 35 سیٹیں جیتے گا اور لالو پرساد کی سربراہی میں راشٹریہ جنتا دل کو بہار میں 40 میں سے 16 سیٹیں ملیں گی،”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا