پونچھ میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

0
87

مفرور ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئیسراغ رساں کتوں اورڈرون کیمروں کی خدمات حاصل
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مرہا بفلیاز میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔معلوم ہوا ہے کہ مفرور ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطرسراغ رساں کتوں اورڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پونچھ کے مرہا بفلیاز میں دوسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز نے مزید کئی جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مفرور دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگلی علاقے کی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کو بھی کا م پر لگا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محاصرے کو سنگین تر کرنے کے لئے فوج کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ جنگلی علاقے میں بھی ہی موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی کمک کو طلب کیا گیا تاکہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ذرائع کے مطابق مرہا بفلیاز میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو سیل کیا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مفرور ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر ٹیکنیکی صلاحیتوں اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا