عام انتخابات کے آخری مرحلے میں 59 فیصد ووٹنگ، بنگال، پنجاب میں چھٹپٹ تشدد

0
30
DIAMOND HARBOUR, JUN 1 (UNI):- Voters displaying identity cards while standing in queue to cast their votes at a polling booth during the 7th Phase of General Elections-2024 at Diamond Harbour, in West Bengal on Saturday. UNI PHOTO-221U

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا، ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی

نئی دہلی؍؍لوک سبھا انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے میں ہفتہ کو ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی اور لو کے باوجود 59 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔آخری مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 57 سیٹوں کے ساتھ ساتھ اوڈیشہ اسمبلی کی باقی 42 سیٹوں پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی۔ بعض مقامات پر پولنگ کے اختتامی وقت میں مقامی ضرورت کے مطابق تبدیلی کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوری مشق بنانے میں تعاون کرنے کے لیے ووٹروں، سیاسی جماعتوں، ووٹنگ مشینری اور اس میں شامل ہر فرد کا شکریہ ادا کیا ہے۔شام 7.30 بجے الیکشن کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس مرحلے میں بھی ووٹنگ کی رفتار کے لحاظ سے مغربی بنگال سب سے آگے رہا اور وہاں سب سے زیادہ 69.89 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ بہار میں ووٹ فیصد 49.35 رہا۔
پنجاب اور مغربی بنگال کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر مختلف پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کے علاوہ ووٹنگ پرامن ہونے کی اطلاع ہے۔اوڈیشہ اسمبلی کے آخری مرحلے میں 42 سیٹوں پر 62.76 فیصد ووٹ پڑے۔ان 57 لوک سبھا سیٹوں پر کل ملاکر 904 امیدوار میدان میں تھے، بہوجن سماج پارٹی نے 56 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے، جب کہ بی جے پی 51 اور کانگریس 31 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔
ساتویں اور آخری مرحلے میں اتر پردیش کی 13، پنجاب کی 13 اور چندی گڑھ کی ایک نشست کے ساتھ ساتھ ہماچل پردیش کی چار، جھارکھنڈ کی تین، اوڈیشہ کی چھ، بہار کی آٹھ اور مغربی بنگال کی نو نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔2019 کے انتخابات میں حکمران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 39.03 ووٹ فیصد کے ساتھ 30 نشستیں، جب کہ اپوزیشن اتحاد کو 37.52 فیصد کے ساتھ 19 نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔ آٹھ نشستیں دوسری جماعتوں کے حصے میں آئی تھی۔لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں ووٹنگ کا عمل آج مکمل ہو گیا۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا…
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ… ووٹنگ کا فیصد
بہار…………………….49.59
چندی گڑھ…………………….62.80
ہماچل پردیش …………67.39
جھارکھنڈ…………………….69.59
اوڈیشہ ……………………63.57
پنجاب ……………………55.76
اتر پردیش ……………………55.60
مغربی بنگال …………………….69.89
147 سیٹوں والی اوڈیشہ اسمبلی کے لیے چار مرحلوں کے انتخابات کے آخری مرحلے میں آج آٹھ اضلاع کی 42 سیٹوں پر 63.46 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ شام 5 بجے تک سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ضلع کٹک میں 67.96 فیصد اور سب سے کم بھدرک میں 56.68 فیصد رہا۔ اس کے علاوہ بالاسور میں 63.27 فیصد، جگت سنگھ پور میں 64.69 فیصد، کیندرپارہ میں 59.89 فیصد، میور بھنج میں 64.47 فیصد اور پوری میں 67.30 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا