شاہد اِقبال نے مربوط دیہی ترقی زو ر دیا

0
0

ضلع رِیاسی میں منریگا ، پی ایم اے وائی ۔جی اور ایس بی ایم ۔ جی کی پیش رفت کا جائزہ
رِیاسی؍؍سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ و پنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے آج مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر اِی جی اے)، پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)، سوچھ بھارت مشن۔گرامین اور دیگر دیہی ترقی محکمہ اقدامات سمیت مختلف اہم سکیموں کی صورتحال اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔جائزہ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر شاہداِقبال چودھری نے دیہی علاقوں کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اِن سکیموں کی مؤثر اور بروقت عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے منریگا اور اِنٹگریٹیڈ واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام (آئی ڈبلیو ایم پی) کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اَفسروں سے کہا کہ وہ واٹرشیڈ مینجمنٹ کے جامع مقاصدسے اضافی پروجیکٹوں کو بہتر بنانے اور ان کی ترتیب دیں۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے سوچھ بھارت مشن گرامین کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، پنچایتوں میں گھر گھر کوڑا کرکٹ جمع کرنے، کمیونٹی کمپوسٹ گڑھے اور اِنفرادی سوکیج پٹس پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے بلاک ڈیولپمنٹ اَفسران کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ ایک فعال نقطہ نظر اَپنائیں اور دیہی کمیونٹیوں کو درپیش متنوع چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مؤثر حل تلاش کرنے کے لئے عزم کا مظاہرہ کریں۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے ان کی لاگت کی تاثیر، دیرپایت اور تیزی سے تعیناتی کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پری فیب ٹیکنالوجیز کو اَپنانے سے ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری میں تیز کیا جاسکتا ہے جس سے دیہی آبادی کو ٹھوس فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔اُنہوں نے غیر فعال سرکاری عمارتوں کو خوبصورت آنگن واڑی مراکز میں تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔مزید برآں، اُنہوں نے آمدنی پیدا کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دیہی علاقوں میں سماجی و اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں ایکو ٹورازم کے اِمکانات کو اُجاگر کیا۔ڈاکٹر شاہداِقبال نے اَفسروں کو دیہی سکولوں میں الیکسا ڈیوائسز تقسیم کرنے کی ہدایت دی جس نے دیہی کمیونٹیوں میں تعلیمی ترقی کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھانے کے دیہی ترقی محکمہ کے عزم کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ان آلات کو متعارف کرتے ہوئے محکمہ کا مقصد سیکھنے کے تجربات کو بڑھانا، ڈیجیٹل تقسیم کے تفاوت کو ختم کرنااور دیہی علاقوں میں طلبأ میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا ہے۔دورانِ میٹنگ ایک تفصیلی پرزنٹیشن میں ہر سکیم کے لئے پیش رفت، موجودہ صورتحال اور مستقبل کے ایکشن پلان پر روشنی ڈالی گئی۔ڈاکٹر شاہداقبال نے دیہی کمیونٹیوں کو درپیش متنوع چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جدید حل اور تکنیکی ترقی کو مربوط کرنے کے لیے دیہی ترقی محکمہ کے مجموعی دیہی ترقی کے عزم پر زور دیا۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی وشیش مہاجن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے ان سکیموں کے لئے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے اور ان کی عمل آوری میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی وشیش مہاجن، ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں محمد ممتاز علی، ڈائریکٹر پنچایتی راج شیام لال، سی ای او آئی ڈبلیو ایم پی رجنیش کمار، چیف آپریٹنگ آفیسر ہمایت رجنیش گپتا، ایڈیشنل سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ وسیم راجا، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اور دیگر متعلقین موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا