کانگریس کے دور اقتدار میں ملک مضبوطی کے ساتھ جڑا رہا:وقار رسول وانی

0
0

کہاپنڈت جواہر لعل نہرو اور سردار پٹیل کی آپسی تال میل کا نتیجہ اکھنڈ بھارت ہے
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی کا کہنا ہے کہ کانگریس کے 70 برسوں کے اقتدار میں ملک مضبوطی سے جڑا رہا۔انہوں نے کہا کہ اکھنڈ بھارت پنڈت جواہر لعل نہرو اور سردار پٹیل کے آپسی تال میل کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج جو اکھنڈ بھارت کی باتیں کر رہے ہیں وہ ملک کو جوڑنے کے بجائے توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں ایک تقریب میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کی 60 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘پنڈت جواہر لعل نہرو نے اپنی پوری زندگی ملک کو غلامی سے آزاد کرانے کی جد وجہد میں صرف کی’۔ان کا کہنا تھا: ‘آزادی کے بعد انہیں ملک کا پہلا وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا اور انہوں نے قابل ترین کابینہ بنائی جس میں بی آر امبید کر اور سردار پٹیل، مولانا ابولکلام آزاد جیسے قدر آور لیڈر شامل تھے’۔
وقار رسول نے کہا کہ آج ہمارا آئین اور ہماری جمہوریت پوری دنیا میں مشہور ہے اور یہ اسی کابینہ کی دین ہے۔انہوں نے کہا: ‘پنڈت جواہر لعل نہرو اور سردار پٹیل کی آپسی تال میل کا نتیجہ اکھنڈ بھارت ہے اور کانگریس کے 70 برسوں کی حکومت میں ملک مضبوطی کے ساتھ جڑا رہا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘آج جو اکھنڈ بھارت کی باتیں کر رہے ہیں وہ ملک کو جوڑنے کے بجائے توڑنے کا کام کر رہے ہیں’۔موصوف صدر نے کہا کہ وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے ملک کی مضبوط بنیاد ڈالی۔انہوں نے کہا: ‘پنڈت نہرو کی قیادت میں ہی ملک میں تعلیمی ادارے بن گئے، شاہرائوں، ائیر ویز وغیر کو توسیع مل گئی’۔دریں اثنا کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے سری نگر میں بھی پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران پنڈت جواہر لعل نہرو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا