پانچویں مرحلے تک ہی بی جے پی 310سیٹیں عبور کرچکی ہے:امت شاہ

0
0

کہامودی کے رہتے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کا ریزرویشن کوئی ختم نہیں کرسکتا
یواین آئی

بلیا؍؍وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو دعوی کیا کہ پانچویں مرحلے کے الیکشن میں ہی بی جیپی 310 سیٹیں عبور کر حکومت بنا چکی ہے اور کانگریس 40 تو سپا 4 سے بھی کم سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔ضلع کے بیلتھرا واقع ہلدی۔ رام پور میں پیر کو پہنچ کر وزیر داخلہ امت شاہ نے سلیم پور لوک سبھا سے بی جیپی کے امیدوار روندر کشواہا کی حمایت میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران اپوزیشن کے مسلموں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کے دعوے پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ راہل بابا اور اکھلیش جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ اگر نریندر مودی تیسری باری وزیر اعظم بنے تو ریزرویشن کو ختم کردیں گے۔ لیکن نریندر مودی کے رہتے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کا ریزرویشن کوئی ختم نہیں کرسکتا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو مسلم ریزرویشن او بی سی کا کاٹ کر دینے والے ہیں۔ لیکن جب تیک بھی ایم پی بی جیپی کا پارلیمنٹ میں تب تک مسلمانوں کو مذہب کے نام پر ریزرویشن کوئی نہیں دلا سکتا ہے۔
وہیں 5ویں مراحل کے انتخابی نتائج کو لے کر انہوں نے کہا کہ چھٹے مرحلے کا الیکشن ختم ہوچکا ہے اور پانچ مراحل کے الیکشن کا نتیجہ مجھے معلوم ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پانچ مراحل کے الیکشن میں بی جیپی 310 سیٹیں عبور کر کے حکومت بنا چکی ہے۔ یہ چھٹے اور ساتویں مرحلے میں 400 پار ہوجائے گا۔ لوک سبھا میں بی جیپی 400 سیٹیں پار کرنے والی ہے اور کانگریس محض 40سیٹوں پر ہی سمٹ جائے گی۔ ایس پی اور اکھلیش یادو کو چار سیٹیں بھی نہیں مل پائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا