محمد الیاس میموریل سکول میں بیداری مہم،کئی اسکولوں کے بچوں نے کی شرکت مقررین نے پلاسٹ کے استعمال پہ قدغن کی ضرورت پرزوردیا بلدیوسنگھ بلوریہ، سہیل کاظمی اور چوہدری صوبت علی نے تقریب کی رونق بڑھائی
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ محمد الیاس میموریل سکول بٹھنڈی جموں میں پلاسٹک کے خلاف ایک مہم کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اسی دوران ’سنگل یوز پلاسٹک ‘ کے استعمال پر روک لگانے کی جانکاری دینے کے لئے ایک ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت سہیل کاظمی کر رہے تھے۔ پروگرام کے دوران وارڈ74بٹھینڈی،سنجواں،چواہدی کے کارپوریٹر صوبت علی اور سکول کے پرنسپل ،اسکول کے سرپرست چوہدری جماعت علی کے علاوہ کئی دوسری شخصیات بھی موجود تھیں۔اس دوران اس موقع پر مہمان ذی وقار کے طور پر بلدیو سنگھ بلوریا نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میںاسکولی طالب علموں سے مخاطب ہو کر کہاکہ ہمیں اپنی زندگیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سنگل یوز پلاسٹک ‘ کے استعمال پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔ پروگرام میں شریک لوگوں کو تلقین کی گئی کہ ماحول کو بچانے کے لئے پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔ اسی دوران بھاری تعداد میں طلباء نے اس مہم میں شرکت کی اور پلاسٹک و پالی تھین نہ استعما ل کرنے کا عہد بھی لیا۔ ریلی کا اہتمام سکول سے کیا گیا اور بٹھنڈی موڑ میں جا کر ختم ہوا۔ ریلی و اس تقریب میں کافی تعداد میں شہر کی جانی مانی ہستیوں نے شرکت کی جن میں سحر و بیٹیاںفونڈیشن کی بانی پریتی مہاجن کی موجودگی رہی ۔اپنے خطاب میں پریتی نے طالب علموں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کے آج ہمیں عزم کرنا ہے کے ہم اپنے گھر میں کوئی بھی پلا سٹک و پالی تھین نہ استعما ل کریں گے اور ہم ٹھنڈی مشروبات کو ترک کر کے نمبو پانی و گھر کے بنے ہوئے جوس کا استعمال کریں گے،اس دوران اس موقع پر سپرٹ نیوز کی اینکر وندنہ ہنس نے اپنے خطاب میں طالب علموں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کے آج ہمیں عزم کرنا ہے کے ہم اپنے گھر میں کوئی بھی پلا سٹک و پالی تھین نہ استعما ل کریں گے اور ہم جب بھی بازار جائے گے تو تھیلہ اپنے گھر سے لے کر جائیں گے۔ ادھر اس موقع پر گلستان نیوز چینل سے پریانکا گپتا ،رینو بالہ،دکشہ پرہار،ریا گپتا ، پوجا سنگھ نے بھی اس تقریب میں شرکت کر بچوں کو اپنے خطابات میں کہاکہ آج ہمیں اس بات کا عزم کرنا ہے کے ہم اپنے گھر میں کوئی بھی پلاسٹک و پالی تھین نہ استعما ل کریں گے اور ہم اپنے گھر والوں کو بھی اس وبا سے دور رکھنے کی کوشش کریں گے،ان کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور اسکول کے عملہ کی اس تقریب کے لئے حوصلہ افزائی کی ۔