جموں وکشمیر کے معروف دورافتادہ سنگلاخ مقام ہیل کاکا میں

0
0

83 فیصد حق رائے دیہی کا استعمال تاریخ کے آئینہ میں اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ
پسماندہ عوام نے انتظامیہ کے بہتر نظام پر کیا خوشی ومسرت کا اظہار
منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍ نامساعد حالات کے دوران بھارتی فوج وعسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی کے بھیانک واقعات بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ منصہ شہود پر آتے تھے وہیں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں عوام نے 83 فیصد حق رائے دیہی کے استعمال سے جمہوری نظام کو تقویت دینے کا سب سے بڑا کارنامہ سرانجام دیا ۔
واضح رہے ضلع الیکشن آفیسر یاسین محمد چوہدری کی ہدایات موجب حفظ وماتقدم کے بہتر انتظامات میں مؤرخہ 23 مئی 2024 کو ہیل کاکا پولنگ اسٹیشن کے لئے روانہ عملہ مع میڈیکل ٹیم کی رسد ڈاک بنگلو کلالی تک رہی جبکہ 24مئی 2024 کو 35 کلومیٹر پر دورافتادہ مقام ہیل کاکاپولنگ اسٹیشن 77 مڑہوٹ(آئی) پردن ڈھائی بجے پہنچے جہاں آئندہ 25 مئی 2024 کو منعقدہ انتخابات کے ضروری لوازمات کو نصب کردیا وقت مقررہ پر ووٹنگ کا آغاز ہوا دب بھر نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ عوام نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا جس میں پرزائڈنگ آفیسر اسپیشل سیکٹر آفیسر مائیکرو ابزرور اور اسپیشل میڈیکل ٹیم مع ادویات وفوری امدادی سہولیات اور پولیس وسیکورٹی عملہ موجودتھا حق رائے دیہی کو منطقی انجام تک پہچانے کے بعد دوسرے دن 26 مئی 2024 کو انتخابی عملہ نے بعد دوپہر 2 بجے EVM کو مع دستاویزات متعلقہ محکمہ کے حکام کے سپرد کیا ۔
یادرہے ہیل کاکا عوام نے جوش وخروش کے ساتھ لوک سبھا کے انتخابی مشق میں حصہ لیا ذرائع ابلاغ کے نمائندگا ن سے بات کرتے ہوئے ہیل کاکا مکینوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ووٹ کا استعمال جمہوریت کی بقا ملک کی سالمیت اس پسماندہ علاقہ کی بہبودی ترقی وخوشحالی کے لئے دیا ہے تاکہ حکومت سازی کے بعد عوام کا منتخبہ نمائندہ کے ذریعہ ایوان بالا تک اپنی آواز بلند کرے ضلع انتظامیہ ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری ایس ایس پی یوگل منہاس چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری ایس ڈی ایم سرنکوٹ محمد فاروق خان بی ایم او سرنکوٹ ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ حامد علی میر ایس ایچ او سرنکوٹ مختیار علی چوہدری کے تسلی بخش انتظامت پر عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دوردرازوسنگلاخ مقام پر 83 فیصد حق رائے دیہی کا استعمال یہاں کی تاریخ کا انوکھا باب ہے جو کہ دنیا کے لئے ایک مثال ہے اور یہاں طبی سہولیات کے بغیر پہنچنا خطرہ سے خالی نہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا