کیشو چوپڑا نے شیلٹر ہوم میں آدھار انرولمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

آدھار کیمپ کے انعقاد کا مقصد ان بچوں کی مناسب بحالی کو یقینی بنانا ہے:ممتا راجپوت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سمویدنا سوسائٹی کے چیئرمین کیشو چوپڑا نے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس جموں کی طرف سے چلائی گئی مہم کے دوران چائلڈ پروٹیکشن ٹیم کے ذریعہ بچائے گئے بچوں کے لئے آدھار انرولمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا۔ واضح رہے یہ پوری مہم ڈپٹی کمشنر جموں کی رہنمائی میں چلائی گئی۔وہیں کیمپ کا افتتاح ضلع چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ممتا راجپوت نے کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممتا راجپوت نے کہا کہ آدھار کیمپ کے انعقاد کا مقصد ان بچوں کی مناسب بحالی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکول سے باہر بچوں کو مزید تعلیم کے لیے اسکولوں میں داخل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اسپانسر شدہ اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آدھار کارڈ لازمی ہے۔ انہوں نے کیمپ کے انعقاد اور بچائے گئے بچوں کو ایک ہی جگہ پر آدھار خدمات سے متعلق فوائد فراہم کرنے کے لیے چیئرمین سمویدنا سوسائٹی کیشو چوپڑا کے کام کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیشو چوپڑا نے کہا کہ سمویدنا سوسائٹی کا مشن سوسائٹی کے ضرورت مند طبقوں کے لیے کام کرنا ہے اور اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد ان بچائے گئے بچوں کو آدھار سے متعلق خدمات فراہم کرنا تھا تاکہ وہ بھی مناسب تعلیم حاصل کر سکیں اوربہتر زندگی گزار سکیں۔ وہیںکیمپ کے دوران شیلٹر ہوم کی سپرنٹنڈنٹ یوگیتا ٹھاکر، آپریشنل منیجر آدھار خدمت مرکز جموں پیر مبشر شاہ، آپریٹر راہول کمار اور دیگر بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا