سری نگر،//جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے بٹوارہ علاقے میں ایک شخص پیر پھسل جانے کے نتیجے میں ڈوب گیا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر بٹوارہ سری نگر میں ایک شخص پیر پھسل جانے کے نتیجے میں دریائے جہلم میں جاگرا۔ آس پاس موجود لوگوں نے گر چہ مذکورہ شخص کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ناصر احمد ساکن بٹوارہ کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔