این جی او،بی وائی ایچ ایچ، نے سرکاری اسکول کے بچوں میں ضروری اشیاء تقسیم کیں

0
0

لازوال ڈیسک
رام گڑھ // ضلع سانبہ میں کام کرنے والی ایک این جی او "بارڈر یوتھ ہیلپنگ ہینڈ” نے ایک منفرد پہل کرتے ہوئے گورنمنٹ اسکول محل شاہ کے بچوں میں لنچ باکس، پانی کی بوتلیں اور واٹر کیمپرز تقسیم کیے ہیں۔ اس سے بچوں کو اپنے گھروں سے ٹھنڈا پانی لانے میں آسانی ہوگی اور وہ لنچ باکس میں کھانا بھی اپنے ساتھ لا سکتے ہیں اور کیمپر کے ذریعے بچوں کو دن بھر پینے کے لیے ٹھنڈا پانی دستیاب ہوگا۔ وہیںاین جی او کے صدر سانتی چودھری نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ضلع سانبہ کے رام گڑھ علاقے کے محل شاہ گاؤں کے ایک سرکاری اسکول میں غریب خاندانوں کے بچے پڑھتے ہیں۔
جن کے پاس گھر سے روٹی لانے کے لیے لنچ باکس تھا نہ پانی لانے کے لیے پانی کی بوتل، حتیٰ کہ اسکول میں ٹھنڈے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا۔ جس کے بعد ہماری این جی او نے پہل کی کہ زیادہ سے زیادہ غریب بچوں کو لنچ باکس، پانی کی بوتلیں اور سکول کیمپرز تحفے میں دیے جائیں، تاکہ بچے گھر سے کھانا اور پانی لا سکیں۔ اس کے بعد تنظیم کے تمام ممبران نے اپنا اپنا حصہ ڈالا اور تمام سامان خرید کر سکول جا کر ضرورت مند بچوں میں تقسیم کیا۔وہیں ا سکول انتظامیہ نے این جی اوبارڈر یوتھ ہیلپنگ ہینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا