عام انتخابات2024:چھٹے مرحلے میں 58.91 فیصد ووٹنگ

0
0

اننت ناگ-راجوری سیٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 51.97 فیصد
یواین آئی

نئی دہلی؍؍لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ہفتہ کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر اوسطاً 58.91 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ان سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہی۔ تاہم جو ووٹرز قطار میں کھڑے تھے انہیں ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے گا۔
مغربی بنگال میں ووٹنگ کی رفتار سب سے تیز ہے۔ الیکشن کمیشن کے حتمی اعداد و شمار کے مطابق آٹھ سیٹوں پر کل 78.19 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ جموں و کشمیر کی اننت ناگ-راجوری سیٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 51.97 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔کئی پولنگ اسٹیشنز پر صبح سے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔
مغربی بنگال کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں اور جموں و کشمیر کے پنج علاقے میں ایک جگہ پر کچھ گروپوں کے درمیان معمولی جھڑپوں کے واقعات کے علاوہ ہر جگہ ووٹنگ پرامن رہی۔الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو گرمی سے نجات دلانے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر سائبانوں اور پینے کے پانی وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کی ہیں۔
چھٹے مرحلے میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ درج ذیل تھی…
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ… ووٹنگ کا فیصد
بہار…………………….53.19
ہریانہ ……………………58.24
جموں و کشمیر …………51.97
جھارکھنڈ ……………………62.66
دہلی ……………………54.37
اڈیشہ…………………….59.92
اتر پردیش ……………………54.03
مغربی بنگال …………78.19
الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی کی تمام سات سیٹوں پر ووٹنگ پرامن طریقے سے ہوئی اور 54.37 فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔راجدھانی کے شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقے میں سب سے زیادہ 58.30 فیصد ووٹنگ ہوئی، نئی دہلی پارلیمانی سیٹ پر سب سے کم 51.54 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ چاندنی چوک میں 53.27 فیصد، مشرقی دہلی میں 54.37 فیصد، شمال مغربی دہلی میں 53.81 فیصد، جنوبی دہلی میں 52.83 فیصد اور مغربی دہلی میں 54.90 فیصد ووٹنگ ہوئی۔اوڈیشہ اسمبلی کی ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں 42 سیٹوں پر شام 5 بجے تک 60.07 ووٹ پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا