یواین آئی
رانچی؍؍ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے ریسٹ لے کر میدان سے باہر چل رہے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے منگل کو گلی کرکٹ کی ایک ویڈیو شئیر کر تے ہوئے اپنے اسکول کے دنوں کو یاد کیا۔دھونی کی کپتانی میں سال 2007 میں اسی دن ہندستان نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا تھا۔دھونی گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو لے کر بحث میں بنے ہوئے ہیں۔وہ چھٹی کے سبب اس وقت ہندستانی کرکٹ سے دور ہیں اور اس سال انگلینڈ میں ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد سے ہی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔وکٹ کیپر بلے باز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کیا جس میں کچھ لوگ گلی میں کرکٹ کھیل رہے ہیں اور بلے باز امپائر کے آؤٹ دینے پر بھی اس فیصلے کو ماننے کو تیار نہیں ہے ۔دھونی نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا، "ہم سب نے اسکول کے دنوں میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایسا ضرور دیکھا ہوگا۔”انہوں نے لکھا، "یہ گیند سے فن ٹرائی تھی، امپائر کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوتا ہے ۔یہ اسکول کے دنوں کی یاد تازہ کر رہا ہے ۔اگر ہمارے پاس یہ ویڈیو نہیں ہوتا تو اس نے یہ کبھی نہیں مانا ہوتا۔ ہم سب نے اپنے اسکول کے دنوں میں بھی یہ دیکھا ہوگا۔مزہ لیجیے ۔ "دھونی نے یہ ویڈیو اس دن شئیر کیا ہے جب آج ہی کے دن 2007 میں ہندوستان نے ان کی قیادت میں ٹی -20 ورلڈ کپ کا خطاب جیتا تھا۔38 سالہ دھونی فی الحال کرکٹ سے دور ہیں اور شاید وہ دسمبر تک اپنا ریسٹ بڑھا سکتے ہیں۔