ہندستانی خاتون ٹیم کی کوچ کم نے دیا استعفیٰ

0
0

یواین آئی
حیدرآباد؍؍ ہندستانی خاتون بیڈمنٹن کی سنگلز کلاس کی کوچ کم جی ھیون نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دے دیا ہے جس سے منگل سے شروع ہوئے کوریا اوپن ٹورنامنٹ سے ٹھیک پہلے کھلاڑیوں خاص طور پر اسٹار شٹلر پی وی سندھو کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔کوریا ئی کوچ گزشتہ چار ماہ سے سندھو کو ٹریننگ دے رہی تھیں اور ان کے حال ہی میں عالمی چمپئن بننے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ کوریا اوپن کے کے علاوہ اگلے سال جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک 2020 سے ٹھیک پہلے کم کے استعفی سے ہندوستانی کھلاڑیوں کی تیاریوں کو بھی دھچکا لگا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ کم کے شوہر رچی مار کو کچھ دن پہلے برین ہیمبرج ہوا تھا جس سے خاتون کوچ کو نیوزی لینڈ لوٹنا پڑا ہے اور وہ قریب چھ ماہ تک اپنے خاندان کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں۔ گزشتہ سال ہندستانی بیڈمنٹن یونین (بائی) نے 45 سالہ کم کو ہندوستانی خواتین کے سنگلز ٹیم کے کوچنگ کا کام سونپا تھا۔ وہ گذشتہ ماہ سوئٹزرلینڈ کے باسل میں ہوئی عالمی چمپئن شپ کے دوران بھی سندھو کے ساتھ موجود تھیں۔ سندھو ہندستان کی پہلی شٹلر ہیں جنہوں نے عالمی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا۔سابق کوریا ئی کھلاڑی اور کوچ کم اپنی قومی ٹیم کے لئے بھی کوچنگ کر چکی ہیں، لیکن کوریائي ٹیم کے ایشیائی کھیلوں میں خراب کارکردگی کے سبب انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے ہندستان کے قومی بیڈمنٹن کوچ پلیلا گوپی چند اور باقی اسپورٹس عملے کے ساتھ بہت کامیابی حاصل کی۔اس درمیان سندھو نے بھی اپنی کوچ کے اچانک عہدے سے استعفی دینے پر مایوسی ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ چار ماہ سے کوچ کم کے ساتھ ٹریننگ کر رہی تھی اور انہوں نے میرے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے کافی کام کیا۔ مجھے ان کے جانے سے بہت مایوسی ہوئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا