محکمہ جنگلات اور فاریسٹ پروٹیکشن فورس کی مشترکہ کارروائی

0
0

سونمرگ میں ٹرک سے بھاری مقدار میں چنار کی لکڑی ضبط
مختار احمد
گاندربل؍؍محکمہ جنگلات اور فاریسٹ پروٹکشن فورس نے 21 مئی کی رات کو سونمرگ میں ایک ٹرک سے چنار کی لکڑی ضبط کی ۔اس حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سونمرگ میں قائم محکمہ جنگلات کے چک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں اور فاریسٹ پروٹکشن فورس کو کرگل جارہے ایک ٹرک پر شک ہوا اور عملے ان ٹرک کو روکا جس دوران ٹرک سے کافی مقدار میں غیر قانونی طور بغیر کسی کاغذات کے کرگل کی طرف لیا۔
چنار کی لکڑی لے جارہا تھا موقعے پر موجود فارسٹ پروٹکشن فورس کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر محمد یوسف اور فارسٹر سونمرگ بلال احمد نے ٹرک کو ضبط کرکے دوران شب ہی اپنی تحویل میں لیکر ڈویژن آفس لے آئے ۔ذرائع کے مطابق اس میں موجود چنار کی لکڑی کو چھپانے کے لئے اْوپری تہہ پر کے ڈی لکڑی اور مقامی کاریگروں کے بنانے گئے ہاتھ سے چٹائیاں رکھی گئیں تھیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چنار کو ایک وراثتی پیڑ تصور کیا جاتا ہے اور اس کی شاخ تراشی سے لیکر اس کو کاٹنے تک صوبائی کمیشنر سے اجازت حاصل کرنا پڑتا ہے تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ گاندربل میں پچھلے کئی سالوں کے دوران کئی بڑے چناروں کی شاخ تراشی اور کئی چنار کاٹے بھی گئے اور اس کی لکڑی کو باری قیمتوں کے عوض فروخت کیا گیاہے ۔اگرچہ چنار کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حال ہی میں ان کی سینسس بھی کیا گیا جبکہ چنار کے لئے الگ سے چنار ڈی بھی منایا جاتا ہے اور کی شجر کاری بھی جاتی ہے ذرائع کے مطابق لیہ کرگل میں چنار لکڑی کی کافی مانگ رہتی ہے اور اس کو اچھی خاصی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے جس کی تازہ مثال آج اس ٹرک کو پکٹر کر سامنے آیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا