لازوال ڈیسک
جموں؍؍سیکریٹری محکمہ تعلیم ریاست جموں کشمیر سریتا چوہان کی ہدایت پر پر اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن جموں کے پرنسپل جے کے سودن ایس آئی جموں میں دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں رائٹ ٹو ایجوکیشن اور نیشنل کریکولم فریم ورک کے حوالے سے صوبہ جموں کے سبھی چیف ایجوکیشن آفیسر ان ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلانیگ افسران کو شامل کیا گیا اس تربیتی پروگرام میں 70 کے قریب شرکائ شامل ہوئے جس میں ایس ائی جموں کے عہدے داران بھی شامل تھے اس تربیتی پروگرام کے دوران سمگر شکشا کے اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون منہاس اور ڈائریکٹراسکولزایجوکیشن جموں انورادھا کپتا بھی شریک ہوئے دو دن تک چلنے والے اس تربیتی پروگرام کے آخری دن کمشنر سیکرٹری سکول ایجوکیشن محکمہ تعلیم حکومت جموں و کشمیر نے سبھی شرکائ کے ساتھ خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ 2009 کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کے لئے سبھی چیف ایجوکیشن افسران و محکمہ تعلیم کے دیگر عہدیداران بھرپور کوشش کریں تاکہ بچوں کو تعلیم کا حق حاصل ہو سکے اس موقع پر ایس آئی کی طرف سے سنٹرل یونورسٹی جموں کے پروفیسر جیاین بالیاںیہ . ڈاکٹر ریتوں بخشی اور ایس ائی جموں کے ریسرچ آفیسر انورخان نے بطور ریسورس پرسن دونوں دن سبھی شرکائ کے ساتھ خطاب کیا اور ان موضوعات پر تبادلہ خیال کیا . شرکائ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا آر ٹی آئی .. این سی ایف اور نئی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے دی گئی جانکاری ان کے لئے سود مند ثابت ہوگی اور ان کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں یقینا مدد گار ملے گی. آخر میں پرنسپل ایس آئی نے سیکرٹری محکمہ تعلیم. ڈایریکٹر اسکول ایجوکیشن اور اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائیریکٹر سمگر شکشا کا بھی شکریہ ادا کیا اس موقع پر شرکاء کے علاوہ ایس آئی ای جموں کے فیلڈایڈوایزر سریندر کمار کلونت کور نارتھ نام اشوک کھول کے علاوہ ریسرچ آفیسر ان میں راکھی اتری اور ویشالی بھی شامل تھے راکھی اتری نے اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر کے فرائض بھی انجام دیئے.