انسداد منشیات کے بارے میں آگاہی پروگراموں کا اہتمام کیا
راکیش چودھری
سانبہ؍؍پولیس نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گورہ سلاتھیا اور گورنمنٹ ڈگری کالج گھگوال میں انسداد منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد کیے جس میں طلباء ، اساتذہ، پی آر آئیز اور ممتاز شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سی اے پی کے تحت منعقدہ جی ایچ ایس ایس گڑھا سلاتھیا میں پروگرام کی صدارت ایس ڈی پی او وجئے پور نے کی جس میں ایس ایچ او تھانہ وجئے پور موجود تھے جس میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گوڑھا سلاتھیا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوڑھا سلاتھیا اور گورنمنٹ پرائمری سکول بڈوال کے طلباء نے شرکت کی۔
پہلی، دوسری اور تیسری بہترین طالبہ مقررین کو بالترتیب 10000، 6000 اور 4000 روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا، جبکہ دیگر پانچ طلباء کو بھی 2000 روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او وجئے پور اور ایس ایچ او تھانہ وجئے پور نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء سے دور رہنے کو کہا۔پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گوڑھا سلتاھیا نے گوڑھا سلاتھیا میں منشیات کے خلاف آگاہی پروگرام منعقد کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا تاکہ طلباء اور عوام میں منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کی جا سکے۔
گورنمنٹ ڈگری کالج گھگوال میں پولیس کے زیر اہتمام انسداد منشیات سے متعلق آگاہی کے ایک اور پروگرام میں ایس ایچ او تھانہ گھگوال نے طلباء کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کیا۔ پروگرام کے دوران ایس ایچ او نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ نشہ آور اشیاء کے استعمال سے پرہیز کریں، اپنی توانائی تفریحی سرگرمیوں میں لگائیں اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں۔