شہرجموں کاطبی نظام اپنی بدنظمی کے باعث
اکثرسرخیوں میں رہتاہے،یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال، بخشی نگر جموں ، سپرسپیشلٹی اسپتال جموں اور شری مہاراجہ گلاب سنگھ اسپتال شالیمار جموں بڑے طبی اِدارے ہیں جہاں وزیراعظم مودی کی’سواچھتامہم‘نے داخلہ نہیں لیا،اسپتال میں گندگی کے ڈھیرہرکوئی کہیں بھی کسی بھی وقت دیکھ سکتاہے، اسپتال انتظامیہ کی غفلت اورمجرمانہ سرگرمیاں ائے روز اخباروں ومیڈیاکے دیگرذرائع کی زینت بنتی رہتی ہیں، کبھی ادویات کاگھوٹالہ، توکبھی کوئی دھاندلی کبھی بیماروں کے ساتھ اہلکاروں کا رویہ اکثران اسپتالوں کی انتظامیہ کااصل چہرہ بے نقاب کرتی ہیں، ایس ایم جی ایس اور جی ایم سی جموں میں ایک اور بڑی دھاندلی اور لوٹ کھسوٹ پارکنگ کے نام پرہورہی ہے۔ اسپتال میں پریشان حال مریض وتیمارداروں کو پارکنگ کی مجبوری پرخوب لوٹاجارہاہے،پارکنگ نظام ’ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور‘جیساہے، سائین بورڈ پر پارکنگ کے جوریٹس درج ہیں وہ منظور شدہ ہیں جبکہ پارکنگ مافیہ جنہوں نے اس کاٹھیکہ لے رکھاہے، وہ پارکنگ 10روپے کے بجائے20روپے دوٹائر گھاڑی اور تیس روپے چار ٹائر سے وصول رہے ہیں اور جو پرچی گاڑی والوں کو دی جاتی ہے اْس پرکوئی ریٹ درج نہ ہے، من مرضی سے 30روپے سے وصولی شروع ہوتی ہے اور پھر پارکنگ کے وقت کے حساب سے یہ لوٹ اگے بڑھتی ہے۔پارکنگ مافیہ ہسپتال میں پارکنگ کیلئے مقررہ نرخوں سے دوگنا سے بھی زائد وصول کرکے اسپتال انتظامیہ کی ناک کے نیچے مریضوں کو لوٹاجارہاہے۔ ایس ایم جی ایس ہسپتال میں مریضوں کو دیکھنے انے والوں کو عام طور پر اس کی اطلاع نہیں ہوتی ہے پارکنگ فیس کے نام پر ان کو کس طرح دھوکہ دیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں اسپتال میںمریضوں کی عیادت کے لئے آنے والوں کے لئے سے بھی جب تک اند ر داخلہ نہیں ملتا جب تک وہ دس روپے کی پرچی نہ لیں اس قسم کی لوٹ مار کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پچھلے ٹھیکیدار بھی یہ کام کرتے تھے اور موجودہ ٹھیکیدار بھی اسی لائن پر چل رہے ہیں اور بار بار اضافی چارج ہونے کی شکایات موصول ہونے کے باوجود حکام مریضوں کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ہسپتال میںحفاظت پے تعینات سکیورٹی کارویہ بھی بلکل صحیح نہیں ہے ۔طبی نظام جو سب سے ضروری مسئلہ ہے اس کاتعلق براہ راست عوام سے ہے اس میںآنے والی پریشانیوں کو فوری طور پر حل کرنے کی ضروری ہے