لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

0
0

محکمہ کے کام کاج کوبہتر بنانے اور ریونیومیں اِضافے کے لئے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے اقدامات پر زور دیا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،چیئرمین جموں وکشمیر رئیل سٹیٹ ریگولیٹری اَتھارٹی (جے کے آر اِی آر اے) ستیش چندرا،پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا، کمشنر سیکرٹری محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع اور پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر ڈاکٹر رشمی سنگھ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) بھوپندر کمار،سیکرٹری قانون اچل سیٹھی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کے کام کاج کوبہتر بنانے اور ریونیومیں اِضافے کے لئے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے اقدامات پر زور دیا۔اُنہوں نے اثاثوں اور جاری سیاحت اور گیسٹ ہاؤس کی تعمیر کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے سیاحوں کے لئے گیسٹ ہاؤسز، کنونشن سینٹروں اور کانفرنس کی سہولیات کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال پر زور دیا اور سیاحت اور مہمان نوازی سے متعلق ضروریات کے لئے وَن سٹاپ سلوشن فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) اَقدامات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ماڈل کو اَپنانے سے کارکردگی میں اِضافہ ہوگا اور محکمہ کے لئے اِضافی آمدنی پیدا ہوگی۔میٹنگ میں مختلف سرکاری گیسٹ ہاؤسز میں کرایہ کے ڈھانچے اوربُنیادی ڈھانچے کی تزئین و آرائش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا