چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز گاندربل نے ضلع میں انڈر ٹرائل ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی

0
0

انڈر ٹرائل ریویو کمیٹی (یو ٹی آر سی) کے اراکین نے کی شرکت،کئی اہم مسائل پر کیا تبادلہ خیال
مختار احمد
گاندربل؍؍جموں کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے ضلع میں انڈر ٹرائل ریویو کمیٹی (یو ٹی آر سی) کی سہ ماہی میٹنگ منعقد کی، تاکہ ان قیدیوں کی شناخت اور ان کا جائزہ لیا جائے جو رہائی کے لیے قابل غور ہیں، ساتھ ہی یو ٹی آر سی کے باقاعدہ کام کو تیز کرنے اور تمام زیر سماعت قیدیوں کے کیسوں کا بھی جائزہ لیا جائے۔میٹنگ کی صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل رتیش کمار دوبے نے کی جس میں، انڈر ٹرائل ریویو کمیٹی (یو ٹی آر سی) کے اراکین بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں، کمیٹی نے اہل یو ٹی پیز/قیدیوں کے معاملات کا جائزہ لیا جنہیں سکریٹری، ڈی ایل ایس اے گاندربل نے غور کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا اورکمیٹی نے 03 کی سفارش کی۔ اسمیٹنگ میں سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل، نصرت علی حکاک، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، گاندربل، سندیپ گپتا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل، گلزار احمد خان، چیف پراسیکیوشن آفیسر، گاندربل، گلزار احمد خان نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا