ایرانی صدر اور ان کے دیگر ساتھیوں کی یاد میں تعزیتی مجلس

0
0

سانحہ پر شعیہ ایسوسی ایشن یونٹ بارجی ہارون کا اظہار رنج و غم
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍صدر جمہوریہ اسلامی ایران حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہان سفر کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔اس سلسلے میں شعیہ ایسوسی ایشن یونٹ بارجی ہارون سرینگر کی جانب سے حضرت آیت اللہ رئیسی اور دیگر شہداء کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اس المناک سانحہ پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور ملت و دولت جمہوری اسلامی ایران مخصوصاً رہبر انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ عظمیٰ سید علی خامنائی اور شہداء کے خانوادے و لواحقین کی خدمت میں ہدیہ تسلیت پیش کیا گیا۔ مجلس میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔مجلس کے اختتام پر اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ اس سانحہ میں شہید شدہ گان کو غفران الھی اور شہداء کربلا کے ساتھ محشور فرما اور لواحقین کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کے عوام کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا