قاہرہ، //غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا شکار مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے پاکستان سے 350 ٹن امداد کی ساتویں کیپ مصر پہنچ گئی۔
قاہرہ میں قائم پاکستان سفارتخانے کے مطابق پاکستان سے پہنچنے والی امداد کی یہ ساتویں کھیپ مصر میں پورٹ سعید پر پہنچنے کے بعد مصفری ریڈ کریسٹن کے حوالے کر دی گئی ہے۔
اس امداد میں اشیائے خور ونوش اور ادویات کے علاوہ حفظان صحت کی کٹس، کمبل اور خیمے شامل ہیں۔
اب تک پاکستان کی جانب سے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے 680 ٹن انسانی امداد بھیجی جاچکی ہے جب کہ مزید امداد پائپ لائن میں ہے جو جلد ہی پہنچا دی جائے گی۔
پاکستانی سفارتخانے کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غزہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے درکار انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے قابض صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ پر جاری مظالم نے دردمند دل رکھنے والے ہر انسا کو رلا دیا ہے۔ اسرائیلی افواج نے فضائی حملوں میں غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے جب کہ اس سے کئی گنا افراد زخمی یا لاپتہ ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مصر کی سرحد پر واقع اس شہر میں 14 لاکھ افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ حملوں کے آغاز پر اسرائیل نے فلسطینیوں کو غزہ کے جنوب میں ’محفوظ علاقوں‘ میں منتقل ہونے کے لیے کہا تھا جن میں رفح بھی شامل ہے۔