جی سی ڈبلیو گاندھی نگر میں خواتین کی صحت کے اسکین کا اہتمام کیا گیا

0
0

ہیلتھ سینٹر کمیٹی کی جانب سے منعقدہ کیمپ میں تقریباً 30 طالبات مستفید ہوئیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی سی ڈبلیوگاندھی نگر کی ہیلتھ سنٹر کمیٹی نے ہاسٹل کے احاطے میں ہاسٹل کے رہائشیوں کی ابتدائی صحت کے جائزے کے لیے ایک رضاکارانہ خواتین کے ہیلتھ سکین کا اہتمام کیا تاکہ کالج کے ایک نئے اقدام کے طور پر طالبات کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے یہ سرگرمی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس پی سرسوت کی قابل رہنمائی میں کی گئی۔دریں اثناء وومن ہیلتھ سکین کامیاب رہا جس میں تقریباً 30 طالبات مستفید ہوئیں ۔وہیںشرکاء نے ہیلتھ سکین کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔اس موقع پر ڈاکٹر زینوکا، میڈیکل آفیسر (آیوش) نے طبی نتائج اور عارضی تشخیص کے ساتھ ابتدائی صحت سے متعلق پوچھ گچھ اور صحت کا جائزہ لیا۔ اس اسکین کا مقصد خواتین کی صحت اور عمومی تندرستی کے مختلف پہلوؤں کی قیمتی بصیرت ہے۔
اس موقع پرخواتین رہائشیوں نے اپنی صحت کے ابتدائی تشخیص کے لیے فائدہ اٹھایا جہاں یہ سرگرمی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس پی سرسوت کی مسلسل حوصلہ افزائی اور تعاون کی وجہ سے کامیاب ہوئی، جو اس سرگرمی کو منظم کرنے کے لیے کمیٹی کی کوششوں اور کامیابی کے پیچھے رہنما قوت تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا