راجوری پونچھ میں بی ڈی اوز کی قلت سے عام لوگ پریشان ایک بی ڈی او کے پاس 2یا3بلاک ،کیسے ہوگا عام لوگوں کے ساتھ انصاف اور محکمہ کو ٹس سے مس نہیں

0
0

عمرارشدملک

راجوری : محکمہ دیہی ترقی میں بلاک آفیسران کی کمی کی وجہ سے عام اور خاص سب ہی پریشان حال ہے اور یہ ایک یا دو بلاکوں کی پریشانی نہیں بلکہ راجوری اور پونچھ کی زیادہ تربلاکوں کی پریشانی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری میں 5اور ضلع پونچھ میں 2بلاک آفیسران کی کرسیاں خالی پڑی ہے اور ایک بی ڈی او کے پاس دو یا تین بلاک رکھے گے ہیں لیکن پھر بھی مشکلات میں کوئی کمی نہیں ہورہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق راجوری کے بلاک سیری کے بی ڈی او کے پا س بلاک لمبیڑی اور سیوٹ ایڈیشنل رکھا گیا ہے ،بی ڈی او ڈونگی کے پاس درہال اور قلع درہال ایڈیشنل ہیں اور بی ڈی او تھنہ منڈی کے پاس پنج گرائیں ایڈیشنل ہے اور اگران بلاکوں کا فاصلہ دیکھا جائے تو بلاک سیری سے لمبیڑی اور سیوٹ تک 40کلومیٹرکا فاصلہ ہے اور بلاک ڈونگی سے درہا ل کا فاصلہ 50کلومیٹر اور قلع درہال تک 45کلومیٹر کا فاصلہ ہے اور تھنہ منڈی سے بلاک پانج گرائیں 35کلومیٹر کا فاصلہ ہے اور ان سب کی وجہ سے ان بلاکوں کے لوگ کافی پریشانی اور مشکلات میں ہیں کیونکہ ایک بی ڈی او ایک بلاک کو بھی مشکل سے مکمل کرسکتا ہے لیکن راجوری میں ایک کے پاس دو یا تین بلاک ہیں ۔ضلع پونچھ میںبھی کچھ راجوری جیسی حالت ہے کیونکہ بلاک سرنکوٹ کے بی ڈی او کے پاس مینڈھر کا ایڈیشنل چارج ہے جو کہ ناانصافی ہے کیونکہ ان دونوں بلاکوں میں 60کلومیٹر کافاصلہ ہے اور مینڈھر ایک بڑی بلاک بھی ہے جہاں اکثر مختلف قسم کے مسائل بھی پیدا ہوتے رہتے ہیں ۔بلاک لورن اور منڈی کی بات کرئے تو ایک سال سے زیادہ کا وقت ہوگیا ہے کہ ان دونوں بلاکوں پر ایک ہی بی ڈی او تعینات رکھا گیا ہے جس سے دونوں بلاکوں کے لوگ مشکلات میں دو چار رہتے ہیں ۔ عام لوگوں نے محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے اپیل کی ہے کہ راجوری اور پونچھ میں بی ڈی اوز کی پھیر بدل کے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ خالی بلاکوں میں بی ڈی اوز کی تعیناتی کو ترجیح دی جائے اور مینڈھر ،منڈی ، درہال ، لمبیڑی اور قلع درہال کے درجنوں پنچایتی نمائندوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان بلاکوں میں خاص توجہ دی جائے اور علیحدہ بی ڈی اوز تعینات کئے جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا