الیکٹورل بانڈ کے نام پر مودی نے بدعنوانی کی نئی اسکیم لانچ کی:پرینکا

0
0

کہابی جے پی حکومت کی پالیسیاں صرف بڑے بڑے پونجی پتیوں اور صنعت کاروں کے لئے ہیں
یواین آئی

امیٹھی؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ الکٹورل بانڈ کے نام پر بی جے پی حکومت نے تو بدعنوانی کی نئی اسکیم لائی تھی۔واڈرا نے اتحاد سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما کی حمایت میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مشتہر کرتی ہے کہ مودی چونکی بدعنوانی کو ختم کرنے میں لگے ہیں اس لئے سارے اپوزیشن جماعتیں ان کے پیچھے پڑ گئی ہیں لیکن وزیر اعظم مودی تو الکٹورل بانڈ کی شل میں بدعنوانی کی نئی اسکیم ہی لے آئے جس کے ذریعہ ہزاروں کروڑ روپئے کا چندہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا’’بی جے پی حکومت کی پالیسیاں صرف بڑے بڑے پونجی پتیوں اور صنعت کاروں کے لئے ہیں اور غریب کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری شباب پر ہے کسان پریشان ہیں لیکن حکومت چند پونجی پتیوں کا قرض معاف کر رہی ہے۔ اسے عوام کی دکھ۔ تکلیف سے کوئی مطلب نہیں ہے۔رائے بریلی اور امیٹھی سے خاندانی رشتے کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس سکریٹری نے کہا کہ رائے بریلی اور امیٹھی سے ان کے کنبے نے سیاست سیکھی ہے۔ ان کے والد راجیو گاندھی امیٹھی کی بنجر زمین کو زرخیز بنانے کے لئے اسکیم لائے جس کی بدولت کبھی سفید دکھنے والی امیٹھی کی بنجر زمین آج سبزہ زار میں تبدیل ہوگئی۔ آنجہانی پیدل چل کر امیٹھی کے لوگوں سے ملتے تھے اور ان کے دکھ دردشیئر کرتے تھے لیکن آج وزیر اعظم یا بی جے پی کو کائی بھی لیڈر غریب کے پاس بھی نہیں جاتا۔
مرکزی وزیر اور مقامی ایم پی اسمرتی ایرانی پر جھوٹ بول کر سیاست چمکانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی لیڈر کا واحد مقصد راہل گاندھی کو ہرانا تھا اور گذشتہ الیکشن میں وہ مقصد پورا ہوتے ہی وہ امیٹھی کی ترقی بھول گئیں۔واڈرا نے کہا کہ بی جے پی پروپیگنڈہ کرتی ہے کہ کانگریس نے 70 سال میں ترقی کے اتنے کام نہیں کئے جتنے بی جے پی کے دس سال کی حکومت میں کئے گئے ہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ مودی حکومت نے اپنے میعاد کار میں کانگریس کے ذریعہ کھرے کئے گئے پلانٹس کو فروخت کیا ہے اور ان کی ملک کے کی ترقی میں کوئی نئی حصولیابی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد کی حکومت آنے پر غریب خواتین کے کھاتے میں ایک لاکھ روپئے ہر سال بھیجے جائیں گے۔ آشا بہوؤں کو ملنے والے اعزازیہ کی رقم دوگنی کردی جائے گی۔ نوجوانوں کو اپرینٹس شپ کے نام پر ایک لاکھ روپئے دئیے جائیں گے۔ کسانوں کے سارے سامان جی ایس ٹی سے مستثنی کر دئیے جائیں گے ان کے سارے قرض معاف کئے جائیں گے فصل کے لئے کم از کم سہارا قیمت کا قانون بنے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا