خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو بخشانہیں جائے گا: ٹریفک پولیس
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں چلنے والی مسافر گاڑیوں میں بڑھتی اوور لوڈنگ، نامکمل کاغذات اور تیزرفتاری کو لیکرٹریفک پولیس جگہ جگہ ناکے لگاکر شکنجہ کسنے کی بھر پور کوشش کرہی ہے۔تاہم اس میں عوامی تعاون بھی نہائت ضروری ہے۔دریں اثناء منڈی کے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس نے ناکے لگاکر اوور لوڈنگ،تیزر رفتاری اور نامکمل کاغذات کی وجہ سے متعدد چالان کاٹے۔ اس حوالے ٹریفک سب انسپکٹر امرسنگھ نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری تمام ڈرائیور وںاور گاڑی مالکان کی ضرورت بھی اور ذمہ داری بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک قوانین بھی لوگوں کی حفاظت اور فائدہ کے لئے ہیں۔موصوف نے کہاکہ تمام گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو چاہئے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے پرہیز کریں۔انہوں نے کہاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔