منڈی میں شدید ژالہ باری سے میوہ جات کو شدید نقصان

0
0

محکمہ باغ بانی کاعملہ متحرک، میوہ جات کے نقصان کا خاکہ تیار ہوگا:ہارٹیکلچر آفیسر
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی میں 9مئی کو شدید ژالہ باری سے ہوے نقصانات کو لیکر ہارٹیکلچر آفیسر منڈی نے اپنے عملہ کے ساتھ میٹنگ کرکے لوگوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے متحرک کیاتاکہ لوگوں کے نقصانات کی زمینی سطح پر جانچ کی جاسکے۔ اس دوران عملہ کو پورے نقصانات کو باریک بینی کے ساتھ معائینہ کرکے اس کا خاکہ تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تاکہ لوگوں کے باغات اورمیوہ جات کے نقصانات کی فہرست تیار کرکے اعلی حکام تک پہنچائی جاسکے۔
اس حوالے سے ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر منڈی محمد فرید بھٹی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس سال میوہ جات کو بنیادی اوقات میں ہی شدید ژالہ باری سے نقصان ہواہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت نرسری اور تمام دیہی علاقوں میں میوہ باغات کو 80سے 90فیصدی نقصان ہوچکاہے اور جو میوہ بچ گیاہے وہ بھی شدید طور پر زخمی ہے جس کو لیکر اعلی حکام کے حکم کے مطابق اب نئے سرے سے ہر علاقے میں نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا