کہامودی اپنے ارب پتی دوستوں کا قرض معاف کرتے ہیں لیکن عوام الناس غریبی میں جی رہے ہیں
یواین آئی
رائے بریلی؍؍اترپردیش کے رائے بریلی کی پارلیمانی سیٹ پر اپنے بھائی راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی مہم کے لئے پہنچیں کانگریس اسٹار مہم ساز پرینکا گاندھی نے بی جے پی کے ترقی کے دعوی پر سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے کہا ٹی وی پر جو بھی ترقی دکھائی جا رہی ہے وہ زمین پر دکھائی نہیں دیتی اور گمراہ کن اور غلط چیزیں دکھائی جا رہی ہیں۔
رائے بریلی پارلیمانی حلقے سے کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی مہم کے لئے پہنچیں پرینکا نے نیائے سنکلپ ریلی میں مودی حکومت کو ہد ف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنے ارب پتی دوستوں کا قرض معاف کرتے ہیں خود 16 ہزار کروڑ کے طیارے میں گھومتے ہیں لیکن عوام الناس غریبی میں جی رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے اپنی 4ہزار کلو میٹر کی کنیا کماری سے کشمیر تک کی نیائے یاترا کے دوران عوام کے مسائل کو قریب سے دیکھا اور ان کی درخواست کے بعد کانگریس پارٹی نے یہ منشور تیار کیا ہے جس میں خواتین کو تقریباً 8000 روپے کی رقم اور بیر وزگاروں اور خواتین کو نوکریاں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ طریقہ ہے کہ کوئی کتنی ہی محنت کرے، نوکری نہیں ملے گی، لوگ شادی کی عمر کو بھی پہنچ رہے ہیں۔ پیپرز لیک ہو جاتے ہیں، نوجوان پریشان اور لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو جاتی ہیں۔ آج پنشن بھی نہیں ملتی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بڑے بڑے روزگار دینے والی کمپنیوں کو وزیر اعظم مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کو دے دین ہیں۔ نریندر مودی نوٹ بندی اور ایسی پالیسیاں لائے ہیں کہ لوگ صنعت اور کاروبار سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔ ٹی وی پر جو بھی ترقی دکھائی جا رہی ہے وہ زمین پر نہیں دکھائی جا رہی ہے اور گمراہ کن اور غلط چیزیں دکھائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے بی جے پی لیڈر اور امیدوار کسی ترقی کی بات نہیں کریں گے، لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کریں گے اور مذہب کی بات کریں گے۔جبکہ سچا لیڈر صحیح بات اور کام کی بنیاد پر ووٹ مانگتا ہے۔ بی جے پی کے لوگ صرف ڈرا دھمکا کر عوام کو گمراہ کریں گے کہ کانگریس عوام کا منگل سوتر بھینس چھین کر اقلیتوں کو دے گی۔
انہوں نے کہا سچائی ہے یہ کہ 55 سال حکومت کرنے کے باوجود کانگریس نے کبھی ایسا نہیں ہونے دیا، اس کے برعکس اندرا گاندھی نے خود اپنے زیورات ملک کے لیے عطیہ کردیے۔ ان کے خاندان کے افراد، ان کے والد اور دادی نے ملک کے لیے شہادتیں دی ہیں۔کووڈ ویکسین پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے خود کووڈ ویکسین لگوائی ہے لیکن اس کے بعد میں بیمار پڑ گئی کیوں اس ویکسین کا کوئی اثر نہیں ہوا اور بیرون ملک یہ مشہور ہوا کہ اس ویکسین کے مضر اثرات ہیں اور وہی ویکسین بنانے والی کمپنی سیمودی۔ حکومت نے 52 کروڑ روپے کا عطیہ لیا تھا۔ویکسین بنانے والی کمپنی کی حقیقت سامنے آئی تو کووڈ ویکسین کے معاملے میں نریندر مودی کی تصویر اس سے غائب ہوگئی۔ آج بی جے پی دنیا کی سب سے امیر پارٹی ہے۔
عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہاں کے لوگ راہل گاندھی اور گاندھی خاندان پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس لئے کانگریس کو بھاری ووٹوں سے ضرور کامیاب کریں گے۔آج آپ کو راہل گاندھی جیسا کوئی لیڈر نہیں ملے گا جو عوام کے مسائل جاننے کے لیے 4 ہزار کلومیٹر کا طویل سفر پیدل طے کرے اور عوام کی خوشی اور غم میں شریک ہو۔