افسران اور سیاسی لیڈران کا اکثر سفر اسی راستے ہوتا ہے لیکن سڑک کی جانب کوئی توجہ نہیں
نرندر سنگھ ٹھاکر
رام نگر رام نگر تا اودھم پور سڑک جس پر روزانہ رام نگر تحصیل ہیڈ کوارٹر کے آفیسر صاحبان آیا جایا کرتے ہیںکئی مقامات پر اب بھی بڑے بڑے گڈھے پڑے ہوئے ہیں ۔واضح رہے اس سڑک پر تارکول بچھائے جانے کا شروع کیا جا چکا ہے لیکن اس سڑک پر کئی مقامات ایسے جہاں بڑے گڈھے درد سر بن چکے ہیں ۔نمبلہ کے مقام پر سڑک کی حلات خستہ ہونے کی وجہ سے عوام گونا گوں مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ واضح رہے رام نگر سے اودھم پور 28 کلو میٹر سڑک ایک کمپنی کی جانب سے تعمیر گئی تھی اور بھاری رقم سے سڑک کو تیار کروایا گیا تھا اور سڑک کی نگرانی کچھ سالوں تک کمپنی نے ہی کرنی تھی۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ گاڑیوں میں بیٹھ کر اس سڑک پر اپنا سفر طے کرتے ہیں ۔وہیںرام نگر تحصیل کے اعلی افسران اورسیاسی لیڈر روزانہ اس سڑک پر سفر کیا کرتے ہیں لیکن پھر بھی سڑک پرپڑے گڈھوں کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔ اس سڑک کی مرمت کروائے جانے کو لے کر مقامی لوگ بھی پریشان ہیں اور کئی بار انتظامیہ سے گزارش بھی کی لیکن کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اورکسی بڑے حادثے کے ہونے کے بعد ہی انتظامیہ کی نیند کھلے گی ۔ اسی سلسلے میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے گورنر اانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی جلد سے جلد مرمت کروائی جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔