65 لیٹر غیر قانونی ڈیزل ضبط ،معاملہ درج،مزید تحقیقات جاری
راکیش چودھری
سانبہ؍؍پولیس نے نندنی چوک، سانبہ کے قریب نیشنل ہائی وے کے ساتھ ڈیزل آئل کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور فروخت کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور تقریباً 65 لیٹر غیر قانونی ڈیزل ضبط کیا ہے۔واضح رہے پولیس اسٹیشن سانبہ کی ایک پولیس پارٹی نے پٹرولنگ ڈیوٹی کے دوران، سانبہ کے نندنی چوک کے قریب ڈیزل آئل کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور فروخت؍خریداری میں ملوث کچھ افراد کو پایا۔وہیں پولیس نے ان کے قبضے سے تقریباً 65 لیٹر غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ ڈیزل آئل برآمد کیا ہے۔تاہم پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 137/2024 درج کیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔