فیشن اور میک اپ کی بہترین کارکردگی پیش کی جائے گی:شبیر ملک
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ زیڈ این ایس این آئی ایس ٹی اکیڈمی فیشن اور میک اپ کے شوقینوں کے لیے سب سے بڑی منزل ہے۔وہیں اکیڈمی ادھمپور میں اپنی برانچ کو افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہے! واضح رہے زیڈ این ایس ادھمپور کے مرکز میں واقع ہے جوبے مثال تعلیم، تجربہ کار، اور تخلیقی صلاحیتوں کو پھلنے پھولنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے صنعت میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر لال چند (ڈی ڈی سی چیئرمین ادھم پور) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہاکہ زیڈ این ایس این آئی ایس ٹی میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور افراد کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتے ہیں تاکہ وہ فیشن اور میک اپ کی متحرک دنیا میں اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں۔وہیں شبیر ملک ایم ڈی زیڈ این ایس این ایس ٹی نے کہاکہ ہمارے ماہر انسٹرکٹر ہر طبقے کے لیے صنعت کے سالوں کا تجربہ اور پڑھانے کا جذبہ لاتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ طلباء کو اعلیٰ معیار کی مہارت کی تعلیم حاصل ہو۔واضح رہے زیڈ این ایس این آئی ایس ٹی کے پہلے ہی گاندھی نگر اور بڑی برہمنہ میں مراکز موجود ہیں جہاں معیاری ہنر کی تعلیم کلیدی مقصد ہے۔
اس ضمن میں ایم ڈی شبیر ملک نے کہاکہ ہم زیڈ این ایس این آئی ایس ٹی اکیڈمی کا آغاز کرنے اور فیشن اور میک اپ کے شوقین افراد کو اپنے شوق کو کامیاب کیریئر میں تبدیل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مشن افراد کو فیشن اور میک اپ کے ذریعے اظہار خیال کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔