پی ایس وجے پور میں معاملہ درج،مزید تحقیقات جاری
راکیش چودھری
سانبہ؍؍پولیس تھانہ وجئے پور کے دائرہ کار میں تقریباً سات گرام ہیروئن جیسی مادہ کے ساتھ ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو تیز دھار ہتھیار برآمد کئے ہیں۔واضح رہے پولیس سٹیشن وجئے پور کی ایک پولیس پارٹی نے زمیندھارا ڈھابہ کے قریب قائم ناکے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک سوئفٹ کار کو روکاجو کہ بشنہ کی طرف سے وجئے پور کی طرف آ رہی تھی۔وہیںدوران چیکنگ پولیس نے ڈرائیور کے قبضے سے تقریباً سات گرام ہیروئن جیسا مادہ اور دو تیز دھار ہتھیار (ٹوکا) برآمد کر لیے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 65/2024 پی ایس وجے پور میں درج کیا گیا ہے۔