چنئی، //ریان پراگ ناٹ آؤٹ(47) اور دھرو جوریل (28) رنوں کی بدولت راجستھان رائلز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 61ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو جیت کے لیے 142 رن کا ہدف دیا۔
آج یہاں کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ یشسوی جیسوال اور جوس بٹلر کی اوپننگ جوڑی نے سست آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 46 رنوں کا اضافہ کیا۔ ساتویں اوور میں سمرجیت سنگھ نے یشسوی جیسوال کو رتوراج گائیکواڑ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر چنئی کو پہلی کامیابی دلائی۔ جیسوال نے 21 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 24 رن بنائے۔ اس کے بعد نویں اوور میں سمرجیت سنگھ نے جوس بٹلر کو بھی پویلین بھیج دیا۔ بٹلر نے 25 گیندوں میں 21 رن بنائے۔ کپتان سنجو سیمسن (15) اور دھرو جوریل (28) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جوریل نے اپنی اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ ریان پراگ نے 35 گیندوں میں ایک چوکا اور تین چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ سب سے زیادہ (47) رونوں کی اننگز کھیلی۔ راجستھان نے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 141 رن رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔
چنئی کی جانب سے سمرجیت سنگھ نے تین وکٹ لیے۔ تشار دیش پانڈے نے دو وکٹ حاصل کئے۔