کشتواڑ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

0
0

عازمین کا گروپ بین الاقوامی ہوائی اڈے سرینگر سے سعودی عرب کے لیے بین الاقوامی پرواز لے گا
بابر فاروق

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ بروز سنیچر روانہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو نے اسلامیہ فریدیہ ایجوکیشنل و ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کشتواڑ سے 21 خواتین اور 37 مرد سمیت 58 عازمین حج کے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی، کشتواڑ پون کمار، امام مرکزی جامع مسجد کشتواڑ فاروق احمد کچلو، حج انچارج ضلع کشتواڑ ایاز احمد، پرنسپل اسلامیہ فریدیہ اسکول محبوب قاضی، عازمین حج کو افراد خانہ کے علاوہ صحافی اور دیگر متعلقہ افراد عازمین حج کو رخصت کرنے کے لیے موجود تھے۔عازمین حج سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے عازمین حج کو ایک محفوظ سفر کی خواہش بھی کی اور ان سے جموں و کشمیر کی امن و خوشحالی اور لوگوں کی بھلائی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔ حج ہاؤس سری نگر کے لیے بسوں میں روانہ ہونے والے عازمین حج کا گروپ بین الاقوامی ہوائی اڈے سری نگر سے سعودی عرب کے لیے بین الاقوامی پرواز لے گا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے محفوظ اور آرام دہ سفر کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عازمین کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر صبح سویرے سے ہی اسلامیہ فریدیہ ایجوکیشنل و ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں جمع ہو? تاکہ عازمین حج کو رخصت کر سکیں۔ اسلامیہ فریدیہ ایجوکیشنل و ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء و دیگر کء افراد نے تلاوت کلام پاک کی اور نعت خوانی بھی کی۔ امام مرکزی جامعہ مسجد کشتواڑ نے دعا کی اور عازمین حج کو رخصت کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا