سردار بلونت سنگھ دنیا کو خیر آباد کہہ گئے ،مختلف افراد نے اظہار دکھ کیا

0
0

کہا اپنی زندگی کا اکثر حصہ تعلیمی میدان اور سماجی خدمات میں صرف کیا
ریاض ملک
منڈی؍؍ پونچھ ضلع سے ایک طویل عرصہ محکمہ تعلیم میں خدمات انجام دیکر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سردار بلونت سنگھ کی موت پر متعدد لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے۔ اپنے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ متوفی نے زندگی کا اکثر حصہ تعلیمی میدان میں خدمات انجام دی ہیں۔وہ ہمیشہ ایمانداری ، محنت سے اپنے شاگردوں کو علم سے روشناس کرواتے رہے۔اور اج علاقوں میں ان کے شاگردوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔نہائیت ملنسار اور نرم مزاج تھے۔ ان کی حلیمی اور تحمل مزاجی کی وجہ سے لوگ انہیں برسوں یاد رکھیں گے۔ 1996کو ریٹائرڈ ہوے۔ جبکہ 8مئی 2024کو اس دنیاکو چھوڑ گئے۔ جس پر مختلف علاقوں کے ساتھ متعدد سکھ برادران کی جانب سے بھی دکھ کا اظہار کیاگیا۔ ریٹائرڈ ٹیچر کلدیپ کور ،امرپال سنگھ ساتویر کور، چرنجیت سنگھ منمیت کور،کلبیر سنگھ ، ستویر کور،سردارکلونت سنگھ،سردار گرمیت کور، ہرجیت سنگھ دیویندر کو،رسردار پرویندر سنگھ، ماسٹر رویندر کور امرک سنگھ، گندیپ پال سنگھ، جتندرپال سنگھ اشمیت سنگھ، اگمدیپ کور، سربجوت سنگھ، رسمیت کور، ترن پریت سنگھ، کرن پریت کور، کوالجیت سنگھ من پریت کور اور روینندن سنگھکے علاوہ متعدد لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوے یکجہتی. کا اظہار کیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا