تحصیل مرمت کے بری گاﺅں میں پانی کی شدید قلت

0
0

 

مقامی لوگ پچھلے دو دن سے سراپا احتجاج
محمد اشفاق
ڈوڈہ // ضلع ڈوڈہ کی تحصیل مرمت کے بری گاﺅں میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لوگوں کا یہ احتجاجی مظاہرہ پچھلے دو دن سے جاری ہے۔ لازوال کو ملی اطلاعات کے مطابق بری پنچائت میں پانی پانی فراہم کرنے والی ندی میں ایک مردہ جانور پایا گیا تھا اور مقامی لوگ کئی ہفتوں سے اس پانی کا استعمال کرتے آرہے تھے جس کی وجہ سے بری پنچائت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد پچھلے دو دن سے سراپا احتجاج ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے کم از کم 100 گھروں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ندی پر ایک پروجیکٹ کی تعمیر مکمل کر کے اسے بری گاﺅں کے لیے وقف کر دیا گیا تھا جبکہ دوسرے گاﺅں سیوات کے لوگ بھی پچھلے کچھ عرصے سے اسی قسم کے پروجیکٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اس بات کو لے کر دونو دیہات بری اور سوات کے لوگوں کے بیچ میں پچھلے کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے، مشتعل مظاہرین نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی فراہم کرنے والی ندی میں پہلے بھی مردہ جانور پائے گئے تھے اور لوگوں نے محکم پی ایچ ای کے عہدیداروں کو اس سلسلے میں اطلاع بھی کر دی تھی لیکن مزکورہ محکمہ کی جانب سے اس سلسلے میں کو ئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بری گاﺅں کے لوگوں نے حکام کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکام ان کی شکایتوں پر بالکل بھی دھیان نہیں دے رہے ہیں جس، کی وجہ سے انہیں مسلسل غلیظ پانی پینا بڑتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا