جموں میں غیر ریاستی منشیات فروش پولیس کے شکنجے میں

0
0

 

2.6کروڑ روپے کی چرس بر آمد،20ہزار نقدی ضبط، 3غیر ریاستی اسمگلرگرفتار
لازوال ڈیسک

جموںجموں پولیس نے 3غیر ریاستی منشیات فروش کو2.6کروڑ روپے مالیت کی چرس نقدی20ہزارسمیت گرفتار کر کے ایک بین منشیات فروشی کے نیٹ ورک کاپر دہ فاش کیا۔واضح رہے ایس ڈی پی او نگروٹہ ڈی وائی ایس پی موہن شرما نے ایس ایچ او نگروٹہ انسپکٹر شوکت احمد کے ہمراہ ٹی سی پی نگروٹہ پر ایک ناکہ لگایا اورچیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر GJ01RY-4722کو روک کر اسکی تلاشی لی ہے جس دوران گاڑی سے 13کلو گرام چرس اور بیس ہزار روپئے نقدی بر آمد کئے گئے ۔پولیس نے مذید کاروائی عمل میں لاتے ہوئے موقعے پر ہی3 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لاکر ا±ن کے قبضے سے2.6کروڑ روپے کی چرس بر آمدکرنے کے علاوہ مذکورہ گاڑی سے نقدی20ہزار روپے بھی ضبط کئے گئے ہیں۔جانکاری کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور سمیت جو افراد سفر کررہے تھے ا±ن میں غلام حیدر شیخ ولد چاند بھائی،محمد الیاس شیخ ولد غلام جعفر اور طالب حسین سعید ولد محمد حسین ساکنہ احمد آباد گجرات شامل تھے۔اس ضمن میں پولیس سٹیشن نگروٹہ میں ایک معاملہ زیر نمبر 318/2019 U/S 8/20/29 NDPS Act درج کر کے مزید تحقیقات جاری کی گئی ہیں۔پولیس نے عوام سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے متعلق پولیس کو جانکاری فراہم کی جائے تاکہ منشیات جیسی سماجی علت پر قابو پایا جا سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا