محکمہ سماجی بہبود منڈی کی جانب سے نیشنل بنیفیٹ ا سکیم

0
0

کے تحت بیوہ خاتون کو 20,000 ہزار کی معاونت
ریاض ملک
منڈی// محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے نیشنل بینیفٹ اسکیم کے تحت 20000 ہزار روپیہ کی امداد کی گئی – تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر منڈی محمد آعظم راتھر نے مالی بیوہ غلام قادر ساکنہ سیکلو کو معاونت کرتے ہوے کہا محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے اس طرح کی مختلف اسکیمیں چلائی جارہی ہیں ،جو سماج میں غربت اور نادار افراد کے علاوہ بیوا عمر رسیدہ اور معذور افراد کی معاونت اور حوشحالی کے لئے چلائی جاتیں ہیں ، انہوں نے کہا جولوگ پنشن وصول کرتے ہیں وہ محکمہ کے دفتر میں اپنے اپنے ادھار کارڈ جمع کروائیں – اس کے علاوہ تمام تر لوازمات کے ساتھ کاغزات بھی جمع کروائیں – اس موقع پر سرپنچ سیکلو عبدالرشید جٹ، سرپنچ فتح پور اختر کرمانی ،سرپنچ منڈی مبشر بانڈے کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود رہے۔ جنہوں نے محکمہ سماجی بہبود کی بلخصوص سوشل ویلفیر آفیسر محمد آعظم کی عوامی خدامات کی سراہنا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا