سوتی سے جوالی پدری سڑک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی مانگ کی
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے علاقہ چنگا بالہ میں مقامی لوگوں نے محکمہ ار انیڈ بی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاجیوں کی قیادت مقامی سماجی کارکن عبدالغنی بٹ و عبدالکریم ملک کر رہے تھے۔احتجاجیوں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ار انیڈ بی پچھلے کئی سالوں سے اس سڑک پر کام رہا ہے مگر ابھی بھی سوتی سے جوالی پدری سڑک بالکل نامکمل ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ آر انیڈ بی اس سڑک کی تعمیر میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوتی سے جوالی پدری سڑک ایک سیاحتی مقام کے لئے بھی جاری ہے جہاں پر ریاست و بیرون ریاست سے سیاح آسکتے ہیں اور اس چھوٹے جنت بے نظیر سے لطف اندو ہوتے مگر بدقسمتی سے یہ سڑک ابھی مکمل ہو نہ سکی۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر پچھلے آٹھ سالوں سے کام چل رہا ہے اور نامکمل ہونے سے متعدد علاقوں جن میں النی گنگوتہ کاکوٹی بونیچھہ و دیگر کئی علاقہ شامل ہیں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کئی بار محکمہ ہذا کے افسران مقامی و ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کہ اس سڑک کی جو سروے ہوئی ہے اس پر جلد از جلد کام آگے بڑھایا جائے تک کہ جو عوام ان پسماندہ علاقوں میں رہتے ہیں ان کی پریشانی ختم ہو گی۔انہوں نے کہا سوتی سے جوالی پدری سڑک کے شروع والے حصہ میں محکمہ جنگلات کا کچھ رقبہ آتا ہے اس میں جوائنٹ سروے ہوئی ہے مگر ابھی تک وہ کاغذوں تک ہی محدود رہا ہے جو سراسر ناانصافی کی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک ان پنچایتوں سے ہوتے ہوئے سیاحتی مقام جوالی پدری پہنچے گا جہاں پر سیاحت خوب مزہ لیں گے۔ جہاں اس سڑک کا نامکمل رہنے سے عوام کو پریشانی ہے وہیں اس سڑک سے سرکار کو بھی نقصان ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ اس سڑک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی پریشانی ختم ہو گی۔احتجاجیوں میں عبدالکریم ملک ،عبدلغنی بٹ,مظفر راتھر ,مظفر میر و دیگران شامل ہیں۔