عادی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیجئے:اَتل ڈولو

0
0

چیف سیکرٹری نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں مختلف اِصلاحات کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے آج محکمہ ٹرانسپورٹ میں مختلف اصلاحات کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور آئی جی ٹریفک کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری فائنانس، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی، ایم ڈی آر ٹی سی، ڈائریکٹر موٹر گیراج، جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر،ریجنل ٹرانسپورٹ اَفسران اور دیگر متعلقہ افسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔
اُنہوں نے محکمہ کے مجموعی کام کاج کو آسان کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً اُٹھائے جانے والے مختلف اَقدامات پر اَب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری طلب کی۔ اُنہوں نے درخواست دہندگان کو بھیجے جانے والے بیک لاگ ڈرائیونگ لائسنس کی کلیئرنس میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی پوچھا۔چیف سیکرٹری نے سڑکوں پر ٹریفک مینجمنٹ کے لئے محکمہ کی طرف سے اُٹھائے جانے والے اَقدامات کے بارے میں بھی پوچھا۔
اُنہوں نے ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف افسران کی جانب سے شروع کی گئی کارروائی کا نوٹس لیا اور عادی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا جس میں ڈرائیونگ لائسنس یا ان کی گاڑیوں کے رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ منسوخ کرنا بھی شامل ہے۔اَتل ڈولونے ٹرانسپورٹ سبسڈی سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیا اور ٹرانسپورٹروں کے ردِّعمل کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے یو ٹی میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اِصلاحات اور تبدیلی لانے کے مقصد سے مختلف نئے اَقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اُنہوں نے متعلقہ افسروںسے مسافروں کو راحت پہنچانے کے لئے آئی ٹی ایم ایس پر مبنی بُکنگ، وہیکل لوکیشن ٹریکنگ پلیٹ فارم (وِی ایل ٹی پی) کی تنصیب، دیہی علاقوں کے لئے آئی ٹی ایم ایس ، سٹی سرویلنس سسٹم اور سڑکوں پر حادثات کا سبب بننے والے تاریک مقامات کی نشاندہی کے لئے اِنٹگریٹیڈ روڈ سیفٹی ڈیٹا بیس کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے محکمہ کے ہموار کام کاج کے لئے مختلف پالیسیوں کی تشکیل کے بارے میں رجسٹرڈ وہیکلز سکریپنگ پالیسی، الیکٹرک وہیکلز پالیسی، ایکسیڈنٹ وِکٹم فنڈ، روڈ سیفٹی سے متعلق سپریم کورٹ کی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد اور روڈ سیفٹی کمیٹیوں کی تشکیل نو کے بارے میں سٹیٹس رپورٹ طلب کی۔
چیف سیکرٹری نے جے کے آر ٹی سی کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے سفر کرنے والے عوام بالخصوص غیر منسلک دیہی علاقوں میں نئے بس بیڑے کو شامل کرنے کے اثرات کے بارے میں پوچھا۔ اُنہوں نے جے کے آر ٹی سی بسوں اورٹرکوں کی لاگت اور آمدنی کے بارے میں دریافت کیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نیرج کمار نے اَپنی پرزنٹیشن میں محکمہ کے کام کاج کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے میٹنگ کو محکمہ کی اَب تک کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ پائپ لائن میں موجود مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی۔میٹنگ کو سری نگر کے بمنہ میں قائم کئے جانے والے ٹرانسپورٹ بھون کی فزیکل سٹیٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس کا 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
اِنسٹی چیوٹ آف ڈرائیونگ، ٹریننگ اینڈ ریسرچ (آئی ڈِی ٹی آر)، کوٹ بھلوال، جموں اینڈ انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سینٹر (آئی سی سی) سانبہ میں پیش رفت کے بارے میں یہ بات سامنے آئی کہ کام تیزی سے جاری ہے اور مقررہ وقت میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔میٹنگ کو مزید جانکاری دی گئی کہ محکمہ جرمانے کی وصولی کے حوالے سے زیر اِلتوأ مقدمات کو کلیئر کرنے کے علاوہ اِی ۔چالان پر مکمل عملدرآمد کرنے جا رہا ہے۔ اِس کے علاوہ اے آئی کے اِستعمال سے روڈ سیفٹی اقدامات کو بھی جموںوکشمیر یو ٹی میں نافذ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا