’نفرت پھیلانے والے سیاستدان کسی کے نہیں ہوتے‘

0
0

انجینئر رشید کی طرف سے مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف دئے گئے بیان کو لیکر پردیش یوتھ کانگریس نے کیا احتجاج
پریتی مہاجن

جموں//عوامی اتحاد پارٹی کے سر براہ اور سابقہ ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید آج کل اپنے تازہ بیان کی وجہ سے صرخیوں میں ہیں، واضح رہے انجینئر رشید نے مہاراجہ ہری سنگھ کو مسلم طبقہ کا قاتل اور بلاتکاری کہا تھا جس کو لیکر دیگر طبقہ جات میں کافی رنج و غصہ پایا جا رہا ۔ اسی سلسلہ میں پردیش یوتھ کانگریس نے انجینئر ریشد کی طرف سے مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف دئے گئے بیان پر احتجاج کیا ۔ جس کی صدارت پردیش یوتھ کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اودھے چب کر رہے تھے ۔چب نے کہاکہ انجینئررشیدجیسے مفاد پرست سیاستدان کسی کے نہیں ہوتے، وہ جموں کے لوگوں کو گالی دیکرکشمیریوں سے ووٹ بٹورنے کی تاک میں رہتے ہیں، جبکہ اس دوارن یوتھ لیڈران نے ڈوگرہ چوک کے نزدیک مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے پاس اکھٹے ہو کر انجینئر ریشد کے خلاف احتجاج کیا ، اور اس دوران انہوں نے ان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انجینئر کا پتلا بھی جلایا ۔جبکہ اس موقع پر یوتھ کانگریس لیڈران نے ان کے اس بیان کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انجینئر ریشد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ واضح رہے یہ احتجاج جموں اربن انچارج نمرن دیپ سنگھ اور ڈی وائی سی یوتھ صدر راہول ٹنڈن کے علاوہ اعجاز چوہدری بجے موجودتھے۔۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا