سبکدوش ہونے والوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کی مثال دی:ارویندر سنگھ رین
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر، جموں کے عملے اور افسران نے محکمہ سے الوداع ہونے والوں کو گرمجوشی سے الوداع کیا۔اس موقع پر سنیوگ کوتروڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (سنٹرل) جموں،دھنتر سنگھ منہاس، سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ-l (آر ایل ) اوریش پال سنگھ ملتانی، سینئر فورمین محکمہ میں 30 سال سے زائد خدمات انجام دینے کے بعد آج ریٹائر ہوئے۔وہیںڈائرکٹر آف ایگریکلچر پروڈکشن اینڈ فارمرز ویلفیئر، جموںارویندر سنگھ رین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد بہت صحت مند اور خوشحال زندگی کی خواہش کی۔
انہوں نے کاشتکار برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی گرانقدر اور مثالی خدمات انجام دینے پر ریٹائر ہونے والوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہاریٹائر ہونے والوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کی مثال دی ہے اور وہ اپنے ساتھیوں کے لیے تحریک کا باعث بنے ہیں۔