قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مسلسل کاروائی کی جائے گی :ایس ایس پی کشتواڑ
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع پولیس کشتواڑ و ٹریفک پولیس کے آفیسران و عملے نے مشترکہ کاروائی کی۔ ٹریفک پولیس کشتواڑ نے ڈی ٹی آئی نونیت کمار اور ایس او چھاترو محمد الطاف کی قیادت میں کشتواڑ سنتھن سڑک رابطے پر کء مکانات پر ناکے قائم کیے۔ اس دوران انہوں نے کئی مسافر برادر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کی مختلف دفعات کے تحت کاروائی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں و مسافروں کے لیے بیداری پروگرام بھی منعقد کیے جس دوران ان کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔ اس دوران انہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے مضر اثرات و ٹریفک قوانین کی مختلف دفعات کے تحت ہونے والے کاروائیوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
وہیں سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ عبدل القیوم کی ہدایات پر ضلع پولیس کشتواڑ و ٹریفک پولیس این ایج ڈبیلو نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ڈی واء ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ ڈاکٹر ایشان گپتا کی نگرانی میں مختلف مقامات پر ناکے قائم کیے اور گاڑیوں کی چیکینگ کی۔دریںا ثناء چیکنگ کے دوران مسافر گاڑیوں کو اورلوڈ پایا گیا جو کی موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ قیمتی انسانی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے۔ اس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ کشتواڑ میں مختلف مقدمات زیر نمبر 104/2024، 108/2024، 109/2024، 110/2024 اور 110/2024 درج کی گئیں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔
اس سے قبل سب ڈویڑن چھاترو میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دو مقدمات پولیس تھانہ چھاترو میں درج کیے گئے اور کاروائی عمل میں لائی گئی۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ عبدالقیوم نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مسلسل کاروائی کی جائے گی تاکہ قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کے بہتر نفاذ کے لیے ضلع پولیس کشتواڑ و ٹریفک پولیس کا تعاون کریں تاکہ انسانی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔