گندو بھلیسہ کے گلی بھٹولی میں بی جے پی کا اہم اجلاس منعقد

0
0

مختلف پارٹیوں سے وابستہ درجنوں کارکنان نے بھاجپا کا دام تھاما
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے علاقہ گلی بھٹولی بلاک چلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک اجلاس زیرِ صدارت سابقہ ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلاک چلی کے مختلف مقامات سے پارٹی ورکران نے شمولیت کی۔ اس دوران متعدد سینئر پارٹی ورکران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عوامی مسائل جس میں محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی بلوں میں اضافہ ، ایم جی نریگا کی بقایا اجرتوں کی وگزاری، حالیہ بارشوں سے ہوئے شدید نقصانات کی بھرپائی، سڑکوں کی خستہ حالت ، گورنمنٹ سکولوں میں بنیادی سہولیات دستیابی کا مطالبہ، مختلف مقامات پر پینے کے صاف پانی کی نایابی کے علاوہ بہت سارے درپیش مسائل قابلِ ذکررہے ۔اس موقع پر سابقہ ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار نے تمام عوامی مسائل بغور سنے اور انہیں اعلی حکام کی نوٹس میں لاکر حل کروانے کی پوری پوری یقین دیہانی دی۔ اس اجلاس کے دوران بھلیسہ چلی پینگل کے دیگر پارٹیوں سے وابستہ درجنوں کارکنان نے بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن کا سابقہ ایم ایل نے والہانہ استقبال کیا۔ وہیں سابقہ ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار نے کہا کہ انہوں نے صرف تین سالوں میں تاریخی کام کئے جس سے لوگ جوق در جوق پارٹی کے ساتھ جوڑ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پچھلے پلان میں انہیں کم وقت ملا مگر ترقیاتی کاموں کی جال بچھائی اور عام لوگوں کے درپیش مسائل حل کرنے میں اہم رول ادا کیا۔انہوں نے نوجوان یوتھ لیڈر ماجد ملک کا کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کیا اور اس کی پارٹی میں شمولیت پر پارٹی کو یقینی جیت قرار دیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے والوں میں نوجوان یوتھ لیڈر ماجد ملک علی حیسن، نور حسین، طارق حسین،عامر حسین ، محمد شفیع،محمد اشرف، شکیل احمد،سلیم احمد،محبوب احمد،نور حسین، محمد موسیٰ، باغ حسین، محمد شفیع ،سلام دین، حسین دین،محمد موسیٰ ،نور حسین،علی حسین، صابر حسین،میر قاسم ،خدا بخش،ارشاد احمد،طالب حسین،محمد یوسف ،عارف حسین، آفتاب احمد،محمد امین، بشیر احمد،شرافت حسین و دیگران قابلِذزکر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا